مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل مشیر محمد عبدالسلام نے آج پیر کو کینیڈین سینیٹ کے صدر محترم جناب جارج فیوری اور متعدد سینیٹرز کا ابوظہبی میں کونسل کے ہیڈکوارٹر میں استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران، سیکرٹری جنرل نے تصدیق کی کہ امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرزکی سربراہی میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کا بنیادی پیغام، مسلم اور غیر مسلم معاشروں میں امن کو فروغ دینا، تمام لوگوں کے درمیان ان کے تمام اختلافات اور تنوع کے باوجود رواداری، بقائے باہمی، بھائی چارے، محبت اور امن کی اقدار کو پھیلانا ہے۔ اور ان کے معاشروں میں نوجوانوں کے کردار کو مضبوط کرنا ہے۔
مشیر عبدالسلام نے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے کینیڈا کی کوششوں کی تعریف کی، جو بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے کے کونسل کے وژن سے بھی ہم آہنگ ہے۔ جو انسانی بھائی چارے کی دستاویز کے اطلاق سے جس پر امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز اور تقدس مآب پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے پوپ نے، فروری 2019 میں، عزت مآب شیخ محمد بن زید ال نہیان، متحدہ عرب امارات کے صدر کی سرپرستی میں دستخط کئے تھے؛ جس میں مکمل شہریت کی اقدار، اور مثبت انضمام اور بقائے باہمی کے حصول کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اپنی طرف سے، کینیڈین سینیٹ کے صدر نے انسانی بھائی چارے اور امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور فروغ دینے میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کی کئی اہم اقدامات کے ذریعے کوششوں کی تعریف کی۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ سینیٹ مکالمے، انسانی حقوق، اور تمام نفرت انگیز تقاریر، نسل پرستی، عدم برداشت اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے مسائل کو بہت اہمیت دیتی ہے۔
فیوری نے مسلم کونسل اف ایلڈرز کے اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی کی کوششوں اور مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر نوجوانوں کے اقدامات، بین المذاہب مکالمے، اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کی سطح پر۔
اجلاس میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی جس میں شامل تھے:
سینیٹر برینٹ کوٹر، کینیڈین سینیٹ کے رکن، سینیٹر ریمنڈ گیگنر، کینیڈین سینیٹ کے رکن، سینیٹر کم بٹ کینیڈین سینیٹ کی رکن اور سفیر رادھا کرشن پانڈے، متحدہ عرب امارات میں کینیڈا کے سفیر، محترم جناب ونس میک نیل، چیرمین کینیڈین سینیٹ۔
