Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں "اسلامی تراث میں حواشی کا منہجی مطالعہ” ایک فکری نشست

قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلہ کے 57ویں ایڈیشن میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے اپنی آٹھویں ثقافتی نشست کا انعقاد کیا، جس کا عنوان تھا: «حواشی… اُن کے مناہج اور شبہات» اس نشست میں شیخ فوزی کوناتے نے شرکت کی۔
نشست کا مقصد اسلامی تراث میں "حواشی” کے تصور کا منہجی اور علمی مطالعہ پیش کرنا تھا، اور ان کے ساتھ تعامل کے طریقوں اور ان پر اٹھائے جانے والے علمی اشکالات کا تجزیہ پیش کرنا تھا، تاکہ تراث کی حفاظت اور اس کا متوازن و علمی نقد ممکن بنایا جا سکے۔

شیخ فوزی کوناتے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لغت میں "حاشیہ” کسی شے کے کنارے یا اطراف کو کہتے ہیں۔ بعد میں یہ اصطلاح کتاب کے کنارے درج کیے جانے والے علمی نوٹس کے لیے عرف عام میں استعمال ہونے لگی۔
انہوں نے بتایا کہ حواشی کی دو بنیادی اقسام ہیں: شرح پر حاشیہ ، متن پر حاشیہ ان کے مطابق دسویں صدی ہجری سے پہلے زیادہ تر حواشی متون پر لکھی جاتی تھیں، جبکہ دسویں صدی کے بعد شروح پر حواشی لکھنے کا رواج زیادہ بڑھ گیا۔

شیخ کوناتے نے کہا کہ حواشی کی ابتدا عموماً طالبِ علم کی اپنی نسخے کے کناروں پر ہوتی ہے، جہاں وہ اپنے شیخ سے درس کے دوران حاصل ہونے والے علمی نکات درج کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عوام میں حواشی کے پھیلاؤ کے تین طریقے ہوتے ہیں: عالم خود اپنی حواشی جمع کرے، کوئی دوسرا ان کی زندگی میں انہیں جمع کرے
ان کے شاگرد ان کے انتقال کے بعد انہیں مدون کریں.

شیخ کوناتے نے واضح کیا کہ حاشیہ نگاروں کے پیشِ نظر تین بنیادی اہداف ہوتے تھے: شارح سے رہ جانے والی باتوں کی تکمیل (استدراک)، مصنف کے پوشیدہ یا مشکل مقاصد کی وضاحت، سہو یا خطا کی تصحیح انہوں نے ان مقاصد کو تین بڑے علمی محاور میں خلاصہ کیا: التقريرات،التحقيقات، التدقيقات

مسلم کونسل آف ایلڈرز 21 جنوری تا 3 فروری 2026 تک جاری رہنے والے اس میلے میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شریک ہے، جس میں کونسل کی معیاری اور نادر مطبوعات پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیمینارز، علمی نشستیں اور ثقافتی سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئی ہیں، جن کا مقصد خیر، محبت، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین، قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے میں الازہر الشریف کے پویلین کے بالمقابل، ہال نمبر 4 (ہال التراث) میں، مصر بین الاقوامی نمائش و کانفرنس سینٹر، التجمع الخامس میں واقع ہے۔