Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے پاکستان میں مذہبی رہنماؤں اور شخصیات کے لیے اجتماعی افطار کا اہتمام

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے پاکستان میں مذہبی رہنماؤں اور شخصیات کے لئے ایک مشترکہ افطار کا انعقاد کیا، جس میں مختلف مذاہب کے نمایاں رہنماؤں اور شخصیات کے علاوہ وزارتوں، عہدیداروں اور تعلیمی ماہرین کی بڑی تعداد موجود تھی، تاکہ مکالمے، پرامن بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

اجتماعی افطار، جو مسلسل دوسرے سال بھی منعقد ہوئی، جس میں میں معزز شخصیات کی موجودگی شامل رہی، جن میں عزت مآب مخدوم زاد، وزیر خیبر پختونخوا، اور پیر نور الحق قادری، سابق وزیر مذہبی امور، پشپ ندیم قمران، پاکستان میں اینجیلیکن چرچ کے بشپ، علامہ جاوید اقبال، شیعہ مرجع، ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، ادارہ تحقیقاتی اسلامی ڈائریکٹر جنرل، ہارون سراب دیال، ہندو رہنما اور پاکستان انٹر نیشنل انٹرفیتھ فاونڈیشن کے صدر، ڈاکٹر قبلہ ایاز، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق صدر، پروفیسر ڈاکٹر کلیان سنگھ، سکھ ماہر تعلیم، اور مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں میں ارون کمار، ہندو کونسل کے کوآرڈینیٹر، سردار رنجیت سنگھ، سابق خیبر پختونخوا پارلیمنٹ کے رکن ، اور کرسٹوفر شرف، سائیبان پاکستان پروگرام کے کوآرڈینیٹر شامل تھے۔

شرکاء میں پشاور میں شیخ زاید اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد احمد اور یونیورسٹی آف لاہور کے شیخ زاید سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبد اللہ سمیت ماہرین تعلیم کا ایک گروپ شامل تھا، علاوہ ازیں یونیورسٹیوں کے صدور، ثقافتی اور میڈیا شخصیات، وزارت اوقاف، مذہبی امور، ماحولیات اور تعلیم کے نمائندے، مذہبی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اور پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

شرکاء نے فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کو اس کے قیام کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور رواداری، بقائے باہمی اور امن کی اقدار کو پھیلانے کے لئے کونسل کی کوششوں کو سراہا۔
مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان رابطے کے پل تعمیر کرنے کے لئے نئی نسلوں میں ان اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا؛ اور ڈاکٹر کلیان سنگھ نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عالمی انسانی چیلنجوں سے نمٹنے میں کونسل کے کردار کی تعریف کی۔ اور پشپ ندیم قمران اور ہارون دیال نے کونسل کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔ اور علامہ جاوید حسین نے اسلامی مکالمہ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کو بھی سراہا جس کا اہتمام کونسل نے مشترکہ طور پر کیا تھا اور گزشتہ فروری میں مملکت بحرین نے میزبانی کی تھی جبکہ ڈاکٹرمحمد ضیاء الحق نے عالمی فورمز پر کونسل کی ٹھوس کاوشوں پر زور دیا۔

یہ تقریب بین المذاہب مکالمہ اور افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اور مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے درمیان مکالمہ اور تعاون کے ذریعے عالمی امن کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی تسلسل میں ایک توسیع ہے۔