مسلم کونسل آف ایلڈرز امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں، پیرس 2024 اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں اس شو کی شدید مذمت کرتی ہے، جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اور نبوت کے محترم مقام کی صریح توہین کی گئی ہے۔ اس ذلت آمیز عمل نے مذہبی لوگوں کے عقائد اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے احترام کی کمی کو ظاہر کیا۔ کونسل مذہبی علامات، عقائد اور مقدس شخصیات کی توہین کرنے کی تمام کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے۔
ایک بیان میں مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کی تقریبات کو ثقافتی تنوع کو منانے اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ کونسل نے مذہب کی توہین کو معمول بنانے اور فطری انسانی اقدار سے انحراف کرنے والے تباہ کن معاشرتی رویوں کو فروغ دینے کے لیے ایسے واقعات کو استعمال کرنے کے خطرناک رجحان کے خلاف سختی سے خبردار کیا ہے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ انسانی بھائی چارے سے متعلق دستاویز جس پر فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر ، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز اور تقدس مآب پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے پوپ نے 2019 میں ابوظہبی میں مشترکہ دستخط کیے تھے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، دانشوروں، فلسفیوں، مذہبی شخصیات، فنکاروں، میڈیا کے پیشہ ور افراد اور دنیا کے ہر کونے میں ثقافت سے منسلک مرد و خواتین سے ہر قسم کے ثقافتی اور اخلاقی انحطاط کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ یہ دستاویز ان سے امن، انصاف، اچھائی، انسانی بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو دوبارہ دریافت کرنے کی تاکید کرتی ہے تاکہ ان اقدار کی اہمیت کو سب کے لیے نجات دہندہ کے طور پر ثابت کیا جا سکے اور انہیں ہر جگہ فروغ دیا جا سکے۔
