امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ جدید دور میں عالمی برادری کو درپیش سب سے مشکل چیلنجز میں سے ایک ہے۔ جہاں افراد کا متعدد مقاصد کے لیے استحصال کیا جاتا ہے۔ جن میں جبری مشقت، جرم، بھیک مانگنا اور دیگر صورتیں شامل ہیں، اس لیے اس خطرناک رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے جو انسانی وقار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور لاکھوں لوگوں کو مصائب اور استحصال سے دوچار کرتا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر جو ہر سال 30 جولائی کو آتا ہے ایک بیان میں کہا: تمام الہی قوانین ہمیں جنس، مذہب یا نسل سے قطع نظر،انسانی حقوق کا احترام کرنے اور اس کے وقار کو بچانے کی تلقین کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اپنی حکمت والی کتاب میں فرماتا ہے: {اور بلاشبہ یقیناً ہم نے آدم کی اولاد کو بہت عزت بخشی اور انھیں خشکی اور سمندر میں سوار کیا اور انھیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا اور ہم نے جو مخلوق پیدا کی اس میں سے بہت سوں پر انھیں فضیلت دی، بڑی فضیلت دینا}[سورة الإسراء: 70]، کونسل نے انسانی اسمگلنگ کے خطرات کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور اس جرم کا سب سے زیادہ شکار ہونے والے گروہوں خاص طور پر خواتین، بچے، پناہ گزین، بے گھر افراد، اور وہ لوگ جنہوں نے رہائش اور پناہ گاہ کھو دی ہے کے تحفظ اور متاثرین کو نفسیاتی، سماجی اور قانونی مدد فراہم کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ان کے انسانی وقار کے مطابق معاشرے میں ان کی دوبارہ شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
بیان میں انسانی برادری کی دستاویز، کی طرف بثاشارہ کیا گیا ہے جس پر امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز اور کیتھولک چرچ کے پوپ پوپ فرانسس نے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی 2019 میں دستخط کیے تھے جو اس بات کی تصدیق کی کرتی ہے کہ اللہ تعالی نے تمام انسانوں کو حقوق، فرائض اور وقار میں برابر پیدا کیا ہے۔ اور انہیں آپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کا اور زمین کو آباد کرنے اور اس میں نیکی، محبت اور امن کی اقدار کو پھیلانے کا حکم دیا ہے۔ دستاویز میں بے گھر ہونے والوں اور اپنے گھروں اور وطنوں سے دور ہونے والوں، اور جنگوں، ظلم و ستم اور ناانصافی کے تمام متاثرین، اور مظلوموں، خوفزدہ، قیدیوں اور زمین پر تشدد کے شکار افراد کے حقوق کا خیال رکھنے پر بغیر کسی امتیاز کے زور دیا گیا ہے۔
