مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ وہ ایسے دہشت گردانہ اقدامات کو یکسر مسترد کرتی ہے، جو اسلام کی روادار تعلیمات، تمام آسمانی مذاہب، اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے منافی ہیں، جو عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے سے منع کرتے ہیں اور ان کے تحفظ، حرمت اور احترام کی تاکید کرتے ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز، اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام، اور تمام متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے، اور بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر رحمت نازل فرمائے، اور زخمیوں کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
