Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر عرب اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

مسلم كونسل آف ایلڈرز امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم كونسل آف ایلڈرز، کی سربراہی ميں عرب، ملت إسلاميہ اور پوری دنیا کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتى ہے.
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ایک عظیم واقعہ اور تاریخ انسانیت میں ایک فرق تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نور ہدايت اور رحمت بن کر آئے۔ تا كہ لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لانے کے لیے آئے اور تمام انسانوں کے درمیان امن، انصاف، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلايا اور ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔‘‘ (الانبیاء: 107)۔
اس موقع پر مسلم كونسل آف ایلڈرز ملت اسلامیہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی پیروی کریں، آپ کی سنت کو زندہ کریں، آپ کی سیرت کا مطالعہ کریں اور ہمارى زندگی کے تمام معاملات میں آپ کی رہنمائی پر عمل کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ محمدی مکتبِ نبوت میں موجود علم اور الہٰی، اخلاقی اور قانونی تعلیمات عربوں، مسلمانوں اور پوری دنیا کے لیے نجات کا واحد راستہ ہیں۔
مسلم كونسل آف ایلڈرز مغرب سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ نبی رحمت اور روشن سراج کی سیرت کو منصفانہ طور پر پڑھیں،اور نسل پرستی، نفرت اور امتیازی سلوک کے تمام مظاہر کو ترک کریں اور توہین آمیز خاکوں، مقدسات اور مذہبی کتابوں کی توہین کرنا بند کریں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی طرف سے تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔