Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز، انتہا پسندوں کی طرف سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کے نسخوں کو پھاڑنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتی ہے… اور اسلام اور اس کی رواداری کی تعلیمات کے منصفانہ پڑھنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز مذاہب اور مقدس کتابوں کی توہین کو جرم قرار دینے والی بین الاقوامی قانون سازی کا مطالبہ کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مذاہب کی بار بار توہین مذاکرات، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی سربراہی میں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں متعدد سفارت خانوں کے سامنے انتہا پسندوں کی طرف سے قرآن پاک کو پھاڑنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ایسی مجرمانہ کارروائیاں نفرت انگیز نسل پرستی اور نفرت کا اظہار کرتی ہیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کے خلاف ایسے اشتعال انگیز اقدامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتی ہے۔ اور مغرب سے اپیل ہے کہ وہ اسلام اور اس کی روادارانہ تعلیمات کو منصفانہ طریقے سے پڑھیں، آزادی اظہار راے سے متعلق جھوٹے دعوؤں کے تحت اسلامی مقدسات کی توہین سے دور رہیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز بین الاقوامی قانون سازی کی ضرورت پر زور دیتی ہے جو مذاہب اور مقدس کتابوں کی توہین کو جرم قرار دے، اور ہر قسم کی عدم برداشت، نفرت اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرے۔ جو بات چیت، رواداری، بقائے باہمی اور دوسروں کے لیے قبولیت اور احترام کی اقدار کو پھیلانے اور فروغ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔