Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز قابض اسرائیل کی حرم ابراہیمی پر کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور انہیں مسترد کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر کی سربراہی میں، قابض اسرائیل کی حرم ابراہیمی کی انتظامیہ اور نگرانی کو فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور اور الخلیل کی بلدیہ سے "کرایات اربع” کے یہودی مذہبی کونسل کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کی مذمت کرتی ہے۔

کونسل اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایسی اشتعال انگیز کاروائیاں امن اور استحکام کی کوششوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، اور حرم ابراہیمی کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اور فلسطین میں مقدس مقامات کی موجودہ صورتحال کے احترام کی بھی ضرورت ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مقدس مقامات کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھائے اور ان کی مذہبی و تاریخی حیثیت کو متاثر نہ ہونے کی ضمانت دے، اور فلسطینی عوام کی 7 دہائیوں سے جاری مشکلات کے خاتمہ کے لئے، اور غزہ پر جارحیت کے فوری خاتمہ، اور انسانی اور امدادی سامان کی بلا رکاوٹ رسائی کی اجازت پر فوری طور پر عمل کرے، اور فلسطینی عوام کے حق کو ایک خودمختار ریاست قائم کرنے میں مدد فراہم کریں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔