Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز عراق کے علاقے کربلا میں پل کے حادثے کے متاثرین کے ساتھ اپنی یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر کی سربراہی میں،عراق کے علاقے کربلا میں زیر تعمیر پل کے حادثے کے متاثرین کے ساتھ اپنی یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان بحق ہوئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کونسل عراقی حکومت اور عوام سے اپنی یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو صبر اور سکون عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔