Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز: دمشق میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، دمشق میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور شامی دارالحکومت دمشق میں سربراہِ مشن کی رہائش گاہ پر کیے گئے حملے، اور اس کے ساتھ قومی علامات کی ناقابلِ قبول توہین کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ کونسل اس عمل کو بین الاقوامی روایات اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرزکونسل تمام اقسام کے تشدد اور سفارتی مشنوں پر حملوں کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کرتی ہے، اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام کیا جائے جو سفارتی دفاتر اور وہاں تعینات اہلکاروں کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔

مزید برآں، کونسل سفارت کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے، اور ان حملوں کے ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے، تاکہ قانون کی بالادستی قائم رہے اور بین الاقوامی تعلقات کا احترام محفوظ رہ سکے۔