Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلہ متاثرین کے لیے اپنی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف کی سربراہی میں، تھائی لینڈ اور جمہوریہ میانمار میں آنے والے شدید زلزلے کے متاثرین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا  فرمائے۔