Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز بنگلہ دیش میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے ، جس نے ملک کے وسطی حصے کو متاثر کیا اور متعدد افراد جن بحق اور زخمی ہووے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس المناک سانحے میں بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتی ہے کہ انسانی تعاون کی روح کو فروغ دینا اور امدادی کوششوں کو تیز کرنا ضروری ہے تاکہ قدرتی آفات کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور متاثرین کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اوربنگلہ دیش اور اس کے عوام کو ہر قسم کی مصیبت اور نقصان سے محفوظ رکھے۔