مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اكبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر الشریف کی سربراہی میں، امریکی ریاست مشی گن میں ایک چرچ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
کونسل اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مکمل مخالفت کرتی ہے، جو مذاہب اور آسمانی قوانین، بین الاقوامی قوانین اور روایات، انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی ہیں، جو عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے اور معصوم شہریوں پر حملہ کرنے سے روکتی ہیں، اور بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے تاکہ رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز امریكا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے اس سفاکانہ حملے کے باعث دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔