Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز، اسرائیلی انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز، اسرائیلی انتہا پسندوں کی جانب سے اسرائیلی قابض پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز فلسطینی عوام اور ان کے مقدسات کے خلاف اس طرح کی صریح خلاف ورزیوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس طرح کے طرز عمل تمام بین الاقوامی معاہدوں ، قوانین اور انسانی اصولوں سے متصادم ہیں، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرتے ہیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرزعالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کا سدباب کرے اور فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرے تاکہ ان کی آزاد ریاست قائم ہو جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔