Muslim Elders

لاہور بین الاقوامی کتاب میلے میں امام طیب کی کتاب ‘منہج الأزہر’ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔

لاہور بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کے پویلین میں چوتھے ثقافتی سیمینار کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان تھا: "کتاب معالم المنہج الأزہری پر ایک نظر” از قلم فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، جس میں ڈاکٹر حسن شکیل الازہری اور ڈاکٹر شفاقت علی البغدادی الازہری نے شرکت کی، اور الأزہر شریف کے منہج اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی کہ وہ کس طرح اعتدال اور وسطیت کے فروغ میں معاوں ہے۔

سیمینار کا آغاز ڈاکٹر حسن شکیل الازہری نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا جس نے نمائش کے سامعین کو الازہر کے نصاب کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا۔ جو اعتدال اور وسطیت پر مبنی ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہووے الأزہر، اپنے قیام سے لے کر آج تک، اس منہج سے نہیں ہٹا، بلکہ یہ علم اور روشن خیال فکر کا ایک عظیم مرکز رہا ہے، جو مذہبی تخصصات اور جدید علوم کو یکجا کرتا ہے، اور تنقیدی سوچ، علمی محنت، اجتہاد اور اسلامی فکر کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ بغیر شرعی اصولوں میں تبدیلی کیے یہ وقت کی تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے ۔
ڈاکٹر شفاقت علی البغدادی الازہری نے فضیلت ماب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر کے اس نمایاں کردار کی تعریف کی جو وہ تمام فقہی مکاتب فکر کی تدریس پر مبنی الأزہر کے نصاب کو مستحکم کرنے میں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ الأزہر کسی ایک رائے کو مسلط نہیں کرتا، بلکہ تمام فقہی آراء پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اس کے طلباء اسلامی ورثے میں تنوع کو سمجھ سکیں۔ یہ دنیا بھر کے ایک سو سے زائد ممالک سے ہزاروں طلباء کو صحیح علم منتقل کرنے کے قابل بنا کر کیا جاتا ہے تاکہ وہ اعتدال کا پیغام لے کر اپنے وطن واپس جائیں۔
ڈاکٹر البغدادی نے نشاندہی کی کہ الازہر، جس کی بنیاد ایک ہزار سال پہلے رکھی گئی تھی، اپنے متوازن نقطہ نظر اور اعتدال پسندی پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے آج تک قائم ہے، کیونکہ اعتدال ہی بقا کا مفروضہ اور راز ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ الأزہر علم اور معرفت کا مینار رہا ہے اور رہے گا؛ کیونکہ یہ صدیوں سے مختلف چیلنجز اور ترقیات کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہا ہے، تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک بنیادی مرجع بن سکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے فروری میں لاہور بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کی تھی اور کتابوں، دانشورانہ مطبوعات اور اقدامات کا ایک ممتاز مجموعہ پیش کیا، جو امن اور بقائے باہمی کی ثقافت کے فروغ میں کردار ادا کرتی ہیں، جو امّت اسلامیہ کو متحد کرنے اور مختلف فکری اور فرقہ وارانہ وابستگیوں کے حامل مسلمانوں کے خیالات کو یکجا کرنے میں کونسل کے قائدانہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔