مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر، جو ہر سال 2 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، ہر قسم اور شکل کے تشدد کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے اور اس بات پر زور دیتی ہے کہ آج ہماری دنیا کو مکالمہ، افہام و تفہیم اور باہمی احترام کی ثقافت کو پھیلانے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز نے عدم تشدد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا، جو ہر سال 2 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، کہ اسلام کا پیغام رحمت اور امن ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ﴾ ترجمہ "اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے” [الانبیاء: 107]، اور کونسل نے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام مذاہب اور آسمانی شریعتیں کبھی بھی تشدد، جنگ یا تصادم کا پیغام نہیں دیتیں، بلکہ محبت، برداشت اور انسانی ہم آہنگی کی دعوت دیتی ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی، نفرت، تعصب اور اسلامو فوبیا کے رجحان کے مقابلے میں بھرپور کوششیں کررہی ہے، اور امن کے فروغ، مکالمے، باہمی ہم آہنگی اور احترام کی قدروں کو عام کرنے کی دعوت دیتی ہے، یہ سب مختلف عالمی منصوبوں اور اقدامات کے ذریعے ہوتا ہے؛ جیسے: امن ساز نوجوان فورم، انسانی بھائی چارے کے لیے طلباء کے مکالمہ پروگرام، اور کئی کانفرنسیں جو شہریت، تکثیریت اور تنوع کے احترام، اور مشرق و مغرب کے درمیان امن و مکالمہ اور اسلامی اسلامی مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔
اور انسانی بھائی چارے کی دستاویز میں درج ہے، جس پر فضیلت ماب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے، اور مرحوم پوپ فرانسس، سابقہ کیتھولک چرچ کے پوپ نے 2019 میں ابو ظہبی میں دستخط کیے تھے، کہ تشدد، نفرت اور تعصب کو ترک کرنا اور مکالمے اور ہم آہنگی کی ثقافت کو فروغ دینا ضروری ہے، کیونکہ یہی انسان کی عزت کے تحفظ اور انسانیت کے لیے محفوظ مستقبل کے قیام کا واحد ذریعہ ہے۔