اسلام نے علم سیکھنے اور سیکھنے کا درجہ بلند کیا۔ کیونکہ یہ تہذیبوں اور قوموں کی تعمیر کا بنیادی ستون ہے اور یہ ان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: {يَرْفَع اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ}
ترجمہ:جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے اللہ ان کے درجات بلند کرے گا۔ اور اللہ تمہارے سب کاموں سے واقف ہے۔[المجادلة: 11]،
اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: {قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۗ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ} ترجمہ: کہو بھلا جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ (اور) نصیحت تو وہی پکڑتے ہیں جو عقلمند ہیں [الزمر: ٩]،
اور رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: "مَن سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فيه عِلْمًا، سَهَّلَ اللَّهُ له به طَرِيقًا إلى الجَنَّة”
ترجمہ ’’جو علم حاصل کرنے کے ارادہ سے کہیں جائے، تو اللہ اس کے لیے جنت کے راستے کو آسان (وہموار) کر دیتا ہے‘‘ [صحيح مسلم].
مسلم کونسل اف ایلڈرز اپنی علمی اشاعتوں، بین الاقوامی کوششوں، تقریبات اور اقدامات کے ذریعے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس پر زور دینے کی کوشش کرتی ہے، اور تعلیمی مواقع اور اقدامات کی حمایت کے لیے اپنے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بروئے کار لاتی ہے۔ اور مسلم کونسل اف ایلڈرز کے اراکین دنیا بھر میں- اسکالرز اور اساتذہ کی حیثیت سے – نوجوانوں کو شدت پسندی اور انتہا پسندی سے محفوظ رکھنے اور نیکی، امن اور اچھائی کی اقدار کے بارے میں ان کے علم کو نکھارنے کے لیے بھرپور کوششیں سر انجام دے رہے ہیں۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز نے مختلف تعلیمی نصاب میں انسانی بھائی چارے کی دستاویز میں درج بلند انسانی اصولوں اور اقدار کو پھیلانے کے لیے بھی کام کیا۔دنیا کی کئی یونیورسٹیوں نے انہیں اپنے تعلیمی نصاب میں اپنایا، جیسا کہ مصر، امارات، لبنان، اٹلی، امریکہ، اور مشرقی تیمور ۔ تا کہ اس کے ذریعے امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلا یا جا سکے۔
اور علم کے سیکھنے اور سیکھانے کی اہمیت کی بنیاد پر ، مسلم کونسل اف ایلڈرز ، افراد اور بین الاقوامی اداروں سے علم کے سیکھنے اور سکھانے کے اہمیت کی آگاہی بڑھانے، اور ناخواندگی کے خاتمے کے لئے، مزید کوششیں کرنے اور یکجا ہو کار کام کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ جو نئی نسلوں کے علمی ڈھانچے کو بہتر بنائے، خاص طور پر بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کے حوالے سے، اور غلط فہمیوں کو درست کرنے، اور نفرت انگیز تقریر ، عدم برداشت اور امتیازی سلوک کا مقابلہ اور خاتمہ کرنے کے حوالے سے۔
عالمی یوم تعلیم
24 جنوری
