Muslim Elders

شیخ الازہر چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے

فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ممتاز شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ سید علی سیستانی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہلِ خانہ و عزیزوں کو صبر و سکون عطا فرمائے۔ {إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ}