بحرین کے بادشاہ کی دعوت پر اور ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں۔
شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اسلامی-اسلامی مکالمہ کانفرنس کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے۔
فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز آج بروز منگل کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں 19 اور 20 فروری کو "ایک امّت، ایک مشترکہ منزل” کے عنوان سے اسلامی-اسلامی مکالمہ کانفرنس کی سرگرمیوں میں شرکت کے کے لئے بحرین پہنچ گے۔
ان کی آمد پر بحرین کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر ان کے اعزاز میں ایک سرکاری استقبال کی تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں عزت مآب شیخ عبدالرحمن بن محمد بن راشد آل خلیفہ سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے چیئرمین، اور عزت مآب جناب نواف بن محمد المعاودہ، وزیر انصاف، اسلامی امور واوقاف، اور عزت مآب مشیر محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، اور بحرین میں مصر کی سفیر ریہام عبدالحمید، اور عزت مآب جناب سلمان بن عیسیٰ بن هندي المناعي، گورنر محراق نے ان کا استقبال کیا۔
یہ کانفرنس مملکت بحرین کے بادشاہ عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اور اس کا اہتمام مملکت بحرین میں اسلامی امور کی سپریم کونسل الازہر الشریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کیا ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 400 سے زائد اسلامی اسکالرز، رہنما، حکام، دانشور اور مفکرین شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس شیخ الأزہر کی دعوت کے جواب میں ہو رہی ہے، جو انہوں نے نومبر 2022 میں بحرین میں مشرق و مغرب کے درمیان مکالمہ کانفرنس میں اسلامی امور اور مسلمانوں کی وحدت کو فروغ دینے کے لیے دی تھی۔
