بحرین کے بادشاہ کی دعوت پر…
شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، بحرین میں اسلامی-اسلامی مکالمہ کانفرنس کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے روانہ ہو ہووے۔
فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، 19 اور 20 فروری کو "ایک قوم، ایک مشترکہ منزل” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے آج منگل کو بحرین روانہ ہو گئے، یہ کانفرنس مملکت بحرین کے بادشاہ عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اور اس کا اہتمام مملکت بحرین میں اسلامی امور کی سپریم کونسل الازہر الشریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کیا ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 400 سے زائد اسلامی اسکالرز، رہنما، حکام، دانشور اور مفکرین شرکت کریں گے۔
یہ کانفرنس نومبر 2022ء میں بحرین مکالمہ فورم کے دوران اسلامی امور اور مسلمانوں کے اتحاد کو فروغ دینے کے لئے فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر الشریف کی اپیل کے جواب میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اور فضیلت مآب کی اس دورہ بحرین کے موقع پر بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آلخلیفہ سے ملاقات، اور بحرین کے متعدد عہدیداروں اور کانفرنس میں شریک علماء سےمتعدد ملاقاتیں شامل ہیں جن کا مقصد اسلامی تعاون کو فروغ دینے، امت کو یکجا کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے، اور مختلف اسلامی فکر کے مکاتب سے تعلق رکھنے والے اداروں اور علماء کے درمیان قربت پیدا کرنا ہے۔
اور فضیلت مآب اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ایک خطاب کریں گے، جس میں وہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کی اتحاد کی ضرورت پر روشنی ڈالیں گے؛ کانفرنس کا مقصد مفاہمت کے بیان سے نکل کر مشترکات اور چیلنجز پر افہام و تفہیم کی طرف بڑھنا ہے، اسلامی دنیا کے علماء اور مذہبی رہنماؤں کی سطح پر ایک مستقل علمی مکالمے کا نظام قائم کرنا، مسلمانوں کے درمیان وسیع پیمانے پر اتفاق رائے کی جگہوں کی وضاحت کرنا اور مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کے آغاز کے طور پر ان سے نمٹنے کا طریقہ کار اپنانا، مختلف فرقوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں علماء اور مذہبی رہنماؤں کے کردار کو مضبوط بنانا، نفرت انگیز تقاریر کو مسترد کرنا اور باہمی افہام و تفہیم اور احترام کو فروغ دینا ہے۔
