Muslim Elders

سلم کونسل آف ایلڈرز (امریکہ) کے شہر سان ڈیاگو کی ایک مسجد میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے، اور نفرت، انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کی ہر شکل کو مسترد کرنے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں، امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں ایک اسلامی مرکز کے اندر واقع مسجد کو نشانہ بنا کر کیے گئے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

کونسل اس بات کی تاکید کرتی ہے کہ وہ ہر قسم کے تشدد، نفرت، انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، نیز عبادت گاہوں اور پُرامن نمازیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف ہے۔ کونسل نے زور دیا کہ ایسی مجرمانہ کارروائیاں تمام مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی ہیں اور معاشروں کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

مزید برآں، مسلم کونسل آف ایلڈرز عالمی سطح پر اجتماعي کوششوں کی ضرورت پر زور دیتی ہے تاکہ نفرت انگیز تقاریر، نسل پرستی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کیا جا سکے، اور باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی اور مختلف مذاہب و ثقافتوں کے ماننے والوں کے درمیان انسانی اخوت کو فروغ دیا جا سکے۔ کونسل اس المناک واقعے کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔