اسلام نے عورتوں کو عزت دینے اور ان کے حقوق کا احترام کرنے کی تلقین کی اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے، ان کا خیال رکھنے کی تاکید کی ہے۔
جیسا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کرو”۔ [بخاری ومسلم] اورعورتوں کو مردوں کی طرح حقوق اور فرائض دیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عورتیں (اصل خلقت اور طبیعت میں) مردوں ہی کی طرح ہیں” [ابو داؤد] اسلام نے عورت کو ایک انسان، ایک بچی، ایک ماں، ایک بہن اور ایک بیوی کے طور پر عزت دی ہے۔
خواتین کے حقوق کے مسائل امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی سربراہی اور خصوصی توجہ کے ساتھ مسلم کونسل اف ایلڈرز کی اولین ترین ترجیح اور اہتمام کے حامل ہیں۔
امام اعظم کے کلمات اور ان کے مواقف کے ذریعے، اور انسانی بھائی چارہ کی دستاویز کے ذریعے، جس میں خواتین کو تاریخی اور سماجی دباؤ جو ان کے عقیدے اور وقار کے مستقل مزاجی سے متصادم ہیں ان سے آزاد کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، اور انھیں جنسی استحصال اور كسى شے کے طور پر یا لطف اندوزی اور نفع کے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے سے بچانے کی ضرورت ہے؛ اور تمام غیر انسانی رویوں کی روک تھام، اور عورتوں کی عزت کے خلاف بے ہودہ رسموں کے خاتمے اور خواتین کو ان کے مکمل حقوق حاصل کرنے سے روکنے والی قانون سازی میں ترمیم کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر، مسلم کونسل آف ایلڈرز، افراد، بین الاقوامی اداروں اور کمیشنز پر زور دیتی ہے کہ وہ ایک ساتھ کھڑے ہوں۔ تا کہ خواتین کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے، اور خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے اور مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جاسکیں؛ تا کہ تشدد سے پاک ایک صحت مند ماحول کو فروغ دیا جاسکے، جس میں اچھائی، سچائی اور خوبصورتی کی قدریں غالب ہوں، جس میں خواتین اور مرد ایک بہتر کل کی تشکیل کے لیے شانہ بشانہ ہوں۔
خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن
