Muslim Elders

انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے میں مذہبی رہنماؤں کے کردار پر مکالمے کے دوران اپنی تقریر میں:

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے بین الاقوامی قانون سازی اور تہذیبوں کے درمیان تعلقات کے معاہدوں کی تیاری میں انسانی بھائی چارے کی دستاویز کی مندرجات سے استفادہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

– مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سکریٹری جنرل: انسانی بھائی چارے کی دستاویز انسانی خاندان کے تمام افراد سے ایک اپیل کی نمائندگی کرتی ہے تاکہ تمام گروہوں کے احترام اور ان کے حقوق کے تحفظ پر مبنی امن، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

– مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل: میں امن اور باہمی احترام کے فقدان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کے کردار کو زیادہ اہمیت دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام نے ابوظہبی کی تاریخی دستاویز برائے انسانی بھائی چارے کے مندرجات سے استفادہ کرنے پر زور دیا تاکہ قانون سازی اور بین الاقوامی معاہدوں کا مسودہ تہذیبوں کے درمیان تعلقات اور بڑے انسانی مسائل سے نمٹنے میں اخلاقی اور روحانی اقدار کو فروغ دیا جائے۔

انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے میں مذہبی رہنماؤں کے کردار پر مکالمہ سیشن جس کا اہتمام مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تہذیبوں کے اتحاد کے تعاون سے کیا کے دوران اپنی تقریر میں، سیکرٹری جنرل نے کہا: جس پرامام الاکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، اور مقدس پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے پوپ نے ابوظہبی 2019 میں دستخط کیے ہیں، یہ جدید دور میں مذہبی مکالمے کے اہم ترین ثمرات میں سے ایک ہے۔

جج عبدالسلام نے مزید کہا کہ یہ تاریخی دستاویز؛ جو کہ جدید انسانی تاریخ میں سب سے نمایاں ہے، اس نے انسانی خاندان کے تمام افراد سے امن، باہمی احترام اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل کی جو تمام گروہوں کے احترام اور ان کے حقوق کے تحفظ پر مبنی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے امن اور باہمی احترام کے فقدان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کے کردار کو زیادہ اہمیت دینے پر زور دیا۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کورونا وبا کے عالمی پھیلاؤ کے تجربے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ رہنما، بین الاقوامی اور مقامی دونوں سطحوں پر، اس میدان میں بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

جج عبدالسلام نے اشارہ کیا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز، جس کا ہیڈکواٹر ابوظہبی میں واقع ہے، 2014 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنے حقیقت پسندانہ اظہار میں حکمت کے معانی کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اور کسی بھی معاشرے میں مذہبی اور برادری کے رہنماؤں کے ناگزیر کردار جو وہ ادا کرتے ہیں، یہ مانتے ہووے کہ لوگوں کی قدر اور ثقافتی تجربات تنازعات کے خاتمے میں حکمت کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، اور انسانی تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے ایک تحریک ہے۔ جو ثقافتوں میں موجود تجربات کے ذخیرے سے متاثر ہونے اور تمام معاشروں اور لوگوں کی اجتماعی ذہانت کا احترام کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جو ان کے متنوع تہذیبی تجربات سے ظاہر ہوتا ہے۔

اپنی تقریر کے اختتام میں، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے مراکش کا شکریہ ادا کیا۔ جو بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کے ایک اہم ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے، اور شاہ محمد ششم کا اس مکالمے اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کی حمایت کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی فورم برائے تہذیبوں کے اتحاد کے نویں اجلاس جس کا عنوان تھا "امن کے لیے اتحاد کی طرف: آئیے ہم سب انسانیت کے طور پر ایک ساتھ رہیں”۔ کے انعقاد پر شکریہ کا اظہار کیا اور کہا : مجھے امید ہے کہ یہ فورم مکالمے اور بقائے باہمی کی اقدار کے بارے میں وسیع تر عالمی بیداری کا ایک تعارف ہو گا، کیونکہ یہ باہمی احترام کی بنیاد اور ہماری دنیا کے لیے حقیقی اور پائیدار امن کا ستون ہیں۔