مام الاکبر نے کہا کہ اسلام کا فلسفہ قوموں اور لوگوں کے درمیان آشنائی، رواداری اور بقائے باہمی کی دعوت اور عدم برداشت اور نفرت کو رد کرنا ہے اور یہی پوپ فرانسس کے ساتھ انسانی بھائی چارے کی دستاویز پر دستخط کرنے کا مقصد تھا۔ جو کہ اب ایک عالمی انسانی آئین بن چکا ہے، اس دستاویز کو عالمی سطح پر پھیلانے اور فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہتے ہیں، اور اس انسانی دستاویز کی یاد میں چار فروری کو انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
امام الاکبر نے ہر معاشرے کے تشخص کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا- اور کچھ ممالک کی طرف سے پوری دنیا پر ایک مخصوص ثقافت یا طرز زندگی مسلط کرنے کی کوششیں، اور مذہبی اور اخلاقی اقدار کو نشانہ بناے جانے سے پوری دنیا، خاندان اور معاشرے صرف تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔
اور جو لوگ یہ منصوبے بناتے ہیں – ان کی تعداد کم ہونے کے باوجود – اپنے منصوبوں کو فروغ دینے کا اثر و رسوخ اور صلاحیت رکھتے ہیں، اس لئے مذاہب کے علماء کو ان سماجی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
آپ نے مزید کہا کہ عالمی فیصلہ سازوں، سیاست دانوں اور بڑے ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اور مذہبی اسکالرز، فلسفیوں، مفکرین اور بہت سے اعتدال پسند سیاست دانوں کے درمیان فاصلہ ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زمین پر نمایاں اثر اور تبدیلی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ہم آہنگی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
اپنی طرف سے، تہذیبوں کے اتحاد کے لیے اقوام متحدہ کے اعلی نمائندے نے امام الاکبر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور بین المذاہب مکالمے میں الازہر اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اور کہا کہ انسانی برادری کی دستاویز جس پر امام الطیب اور پوپ فرانسس نے دستخط کیے، اب ایک مشترکہ عالمی اعلامیہ بن چکا ہے جو مکالمے اور بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دیتا ہے۔
میگوئل موراتینوس نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی بھائی چارے کی دستاویز میں مذہبی نمائندگی – امام الطیب اور پوپ فرانسس- سے منسوب ہے اور یہ ایک اہم اور نازک وقت پر آیا۔ خاص طور پر جب دنیا جنگوں، لڑائیوں اور تنازعات، عدم برداشت ، نفرت اور انفرادی مفاد اور مادیت کی بالادستی جسے مسائل سے دوچار ہے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دستاویز میں عالمی دلچسپی موجودہ وقت میں دنیا کی فوری ضرورت کو ثابت کرتی ہے۔ اور یہ کہ اسے اس طریقے سے فعال کرنا ضروری ہے جس سے نوجوانوں میں عالمی سطح پر انسانی بیداری پیدا ہو۔
موراتینوس نے الازہر اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے تہذیبوں کے مکالمے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے درمیان تعاون – ان شعبوں میں اپنے وسیع تجربے کے ساتھ – اور الازہر الشریف کے زمینی اثر و رسوخ کے ساتھ، اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے موثر اقدامات کے ساتھ خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اورمعاشروں میں خواتین کے حقوق کو فروغ دینے کے لئے اور زید بین الاقوامی ایوارڈ برائے انسانی برادری کی اہمیت اور اس سال کے لیے ایوارڈ جیوری کا رکن ہونے پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہم سب ایک زبردست اور وسیع بین الاقوامی موثر کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔
