Muslim Elders

امارات کے صدر اور شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈر کے درمیان عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈر، نے عید الاضحٰی کے موقع پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نہیان، صدر متحدہ عرب امارات، سے ٹیلیفون پر مبارکباد کا تبادلہ خیال کیا جس میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہووے کہا کہ اللہ تعالیٰ یہ خوشیوں کے مواقع اور عیدین انسانیت کے لیے بھلائی، خوشحالی اور برکتوں کے ساتھ بحال کرے اور ہماری اسلامی قوم کو سلامتی، استحکام اور خوشحالی سے نوازے۔
کال کے دوران، امام اکبر نے امن کے فروغ، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ اور اسلام اور عرب اور اسلامی اقوام کے مسائل کی خدمت میں عالمی اور علاقائی سطح پر متحدہ عرب امارات اور اس کی دانشمند قیادت کی کوششوں پر الازہر کی جانب سے تعریف کی۔
اپنی جانب سے الشیخ محمد بن زاید ال نہیان،نے الازہر الشریف اور شیخ الازہر کی جانب سے انسانی بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے اور اسلامی علوم کو دنیا کے سامنے ان کی صحیح شکل میں پیش کرنے کی کوششوں کو سراہا۔