فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور برادر عوامِ قطر کو قطر کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔
فضیلت مآب نے امام اکبر نے اس بات کی تعریف کی کہ قطر نے ترقی اور تہذیب کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور امتِ عربیہ و اسلامیہ کے مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قطر کی قیادت اور عوام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اس پر امن، استحکام اور خوشحالی کی نعمتیں برقرار رکھے۔
شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے قطر کے قومی دن کے موقع پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد کو مبارکباد پیش کی۔
