فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، نے عالمی کونسل آف چرچز کے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران؛ اس بات پر زور دیا کہ کہ مذاہب کا پیغام محبت اور امن ہے، اور یہ کبھی بھی جنگوں اور تنازعات کا ذریعہ نہیں رہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہووے کہا کہ نوجوانوں سے امید وابستہ ہے کہ وہ مکالمے، رواداری، ہم آہنگی اور امن کی ثقافت کو فروغ دیں۔
فضیلت مآب نے مزید کہا کہ جامعہ الازهر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز عالمی امن کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور یہ کئی عالمی اقدامات کے ذریعے ممکن ہوا ہے جیسے مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمہ، جو کئی مغربی مذہبی اداروں کے تعاون سے ہوا، جن میں ویٹیکن، عالمی کونسل آف چرچز، کینٹربری چرچ اور دنیا کے دیگر مذہبی ادارے شامل ہیں، جس کا اختتام 2019ء میں ابو ظہبی میں تاریخی انسانی بھائی چارہ کی دستاویز کے اجراء پر ہوا۔
شیخ الازہر نے واضح کیا کہ جدید تہذیب کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ مادّی تہذیب ہے جو اکثر اوقات ان اخلاقی اقدار سے خالی ہوتی ہے جو لوگوں کی زندگی کو منظم کرتی ہیں، اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر کے مذہبی ادارے امن کے کلچر کو مستحکم کرنے اور مکالمہ، رواداری اور باہمی ہم آہنگی کی اقدار کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اپنی طرف سے، عالمی کونسل آف چرچز کے وفد کے اراکین نے فضیلت مآب امام اكبر سے ملاقات پر اپنی بڑی خوشی کا اظہار کیا اور فضیلت مآب کی جانب سے امن کے فروغ اور دنیا بھر میں اعتدال پسندی کے قیام کے لیے ان کی عظیم کاوشوں کو سراہا، جو انسانیت کے بہتر مستقبل میں مددگارہیں۔
