Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز مملکت بحرین کو سلامتی کونسل کی رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز، فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، کی سربراہی میں مملکت بحرین کو شاہ بحرین حمد بن عيسى آل خلیفہ کی قیادت میں، بحرینی حکومت اور اس کی عوام کو 2026-2027 کے سال کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے کی مناسبت پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اور اسے 186 سے زیادہ ووٹوں کی بین الاقوامی حمایت حاصل ہوئی۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز اس بات کی تاکید کرتی ہے کہ یہ سنگ میل بحرین کے عالمی امن کو فروغ دینے اور مکالمے، برداشت، بقائے باہمی، اور ہم آہنگی کی اقدار کو آگے بڑھانے کے مستقل عزم کا ثبوت ہے۔ یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ انتخاب اس وقت سامنے آیا ہے جب حکمت کی آواز کی ضرورت بڑھ رہی ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں جس میں آج دنیا چیلنجز، جنگوں اور تنازعات کا سامنا کر رہی ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ انہیں اس بات پر بڑا اعتماد ہے کہ بحرین کا غیر مستقل رکن کے طور پر انتخاب عالمی مسائل میں عربی اور اسلامی موقف کو مضبوط کرے گا، خاص طور پر فلسطینی مسئلے کے حوالے سے اور امّت کی آواز کو موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنے میں سچائی کے ساتھ بیان کرے گا۔