فضیلت مآب امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، نائب صدر متحدہ عرب امارات، وزیر اعظم، اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی طرف سے سرکاری دعوت پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں وہ «عربی میڈیا سمٹ» کے افتتاح میں شرکت کریں گے جو 26 سے 28 مئی تک جاری رہے گا۔
فضيلت ماب امام اکبر اور اُن کے ہمراہ وفد جس میں فضیلت مآب استاد ڈاکٹر نظیر محمد عیاد، مفتی عرب جمہوریہ مصر کے استقبال میں عزت مآب محمد قرقاوی، متحدہ عرب امارات کے وزیر شؤون کابینہ، اور عزت مآب مشیر محمد عبدالسلام، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، اور عزت مآب سفیر حسام حسین اسماعیل، عرب جمہوریہ مصر کے دبی میں قونصل جنرل شامل تھے۔
فضیلت مآب امام اكبر شیخ الأزہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز اس سمٹ میں کلیدی خطاب فرمائیں گے۔ جس میں وہ میڈیا کے اس اہم کردار کو اجاگر کریں گے جو وہ عصر جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں ادا کر سکتا ہے۔
