مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل اور ازبکستان کے صدرکی پہلی معاون نے ازبکستان میں امن ساز نوجوان فورم کے آئندہ ایڈیشن کی میزبانی پر تبادلہ خیال کیا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل عزت مآب کونسلر محمد عبدالسلام نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جمہوریہ ازبکستان کے صدر کی فرسٹ اسسٹنٹ محترمہ سعیدہ شوکت میرزییوئیف سے ملاقات کی جس میں امّت کے علما کے ورثے کی بحالی، علم کے مختلف شعبوں میں ان کی کاوشوں کو متعارف کرانے اور ان کی سوانح حیات اور علمی و انسانی خدمات کو دوبارہ پیش کرنے اور اسے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے سامنے پیش کرنے کے شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل نے مسلم کونسل آف ایلڈرز جانب سے صدر شوکت مرزیایف کی قیادت میں جمہوریہ ازبکستان کی اسلامی ورثے کی حفاظت کرنے کے لیے، خاص طور پر ایسی تاریخی اہمیت کے حامل شہروں جیسے بخارا اور سمرقند میں کوششوں کی تعریف کی۔ اور انہوں نے اسلامی تہذیب کے مرکز کے لیے فضیلت مآب إمام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف کی سربراہی میں کونسل کی حمایت کا بھی اظہار کیا، جس کا افتتاح اس سال کے آخر میں ازبکستان میں کیا جائے گا، اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ وسطی ایشیاء میں اسلامی تہذیب کا ایک منارہ ثابت ہوگا.
سیکرٹری جنرل نے محترمہ سعیدہ شوکت میرزییوئیف کے عظیم کردار اور نوجوانوں کے اقدامات کی حمایت، ازبک خواتین کو بااختیار بنانے اور تمام شعبوں میں مسلم خواتین کی کامیابی کے لئے ایک متاثر کن نمونہ فراہم کرنے میں ان کی قائدانہ کاوشوں کی بھی تعریف کی۔
ازبکستان کے صدر کی پہلی معاون نے سمرقند میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس "ماتریدیہ: رواداری، اعتدال اور روشن خیالی کا نظریہ” میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔ ازبکستان کی مسلم کونسل آف ایلڈرز کی جانب سے ادا کی جانے والی عظیم دلچسپی کو سراہتے ہوئے، جس کے نتیجے میں مفتی اعظم اور ازبکستان کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ کے سربراہ عزت مآب شیخ نور الدین خالق نذر کو مسلم کونسل آف ایلڈرز کی رکنیت میں شامل کیا گیا۔ ازبکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی گہرائی کو سراہتے ہوئے، انہوں نے وضاحت کی کہ آنے والے عرصے میں ازبکستان اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے درمیان بہت سے اقدامات اور تقریبات میں مزید تعاون دیکھنے کو ملے گا جو مکالمے، رواداری، بقائے باہمی اور امن کی اقدار کو مستحکم کرتے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے ازبکستان میں امن ساز نوجوان فورم کے آئندہ ایڈیشن کی میزبانی پر تبادلہ خیال کیا جو مسلم کونسل آف ایلڈرز کے اہم اقدامات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مرکز برائے اسلامی تہذیب کے افتتاح کی تیاریاں بھی شامل تھیں۔
