مسلم کونسل آف ایلڈرز 250 سے زائد متنوع علمی اور ثقافتی اشاعتوں کے ساتھ امریکہ بین الاقوامی عربی کتاب میلے اور ثقافتی فورم کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کررہی ہے، جو 1 سے 4 مئی 2025 تک ڈیئربورن، مشی گن، امریکہ میں فورڈ کمیونٹی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ہوگا۔ جس کا مقصد عرب اور مسلم کمیونٹیز اور عمومی طور پر امریکی معاشرے کے ساتھ روابط کو بڑھانا، اعتدال، صلح اور رواداری پر مبنی مکالمہ کو فروغ دینا، اور مقامی مسائل پر تعمیری مکالمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، معزز مشیر محمد عبد السلام نے کہا: "ہم امریکی بین الاقوامی عربی کتاب میلے کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کرنے پر خوش ہیں، جو عرب ثقافت کی عکاسی اور ڈیئر بورن کی متحرک کمیونٹی اور عمومی طور پر ریاستہائے متحدہ میں مکالمے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس شرکت کے ذریعے، ہمیں امید ہے کہ ہم امن کے سفر کی حمایت کریں گے، مکالمہ، ضروریات اور چیلنجوں کی سمجھ بوجھ میں اضافہ کرتے ہوئے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ رابطے کو بڑھاتے ہوئے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پیغام امّت کے اتحاد کو تقویت دینا اور تمام معاشروں کے درمیان باہمی احترام کو بڑھانا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ نمائش کا پہلا ایڈیشن خیالات کے تبادلے کے لیے ایک بھرپور پلیٹ فارم ثابت ہو گا اور بقائے باہمی اور انسانی بھائی چارے کی اقدار کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کو مزید مستحکم کرے گا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں 250 سے زائد متنوع علمی اور ثقافتی مطبوعات پیش کی جائیں گی۔ ان میں الحکما پبلشنگ کی 2025 کی متعدد تازہ ترین اشاعتیں بھی شامل ہیں۔ اور فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف، چئیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی 20 سے زائد کتابیں بھی شامل ہیں، جن کا مقصد اسلام کی رواداری اور اس کے فکری اور فلسفیانہ ورثے کی دولت کو متعارف کرانا ہے۔ جس میں "قول طیب” اور "میری پرانی ڈائری سے”، اور "مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے پر ایک رائے”، اور "ورثہ اور تجدید”، اور "امن کے لئے”، اور "آداب و اقدار”، "معاصر فقہ کی طرف”، اور دیگر کتابیں بھی شامل ہیں۔
اسی سیاق و سباق میں، کونسل کا پویلین اہم اشاعتوں کی ایک تعداد پیش کر رہا ہے جن میں شامل ہیں؛”قرآن کریم میں محبت” از قلم شہزادہ غازی الہاشمی، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، اور کتاب "امام، پوپ، اور مشکل راستہ.. انسانی برادری کے دستاویز کی پیدائش پر گواہی” از قلم مشیر محمد عبد السلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، اور کتاب "فکر و زبان میں افہام و تفہیم کے اصول”، از قلم ڈاکٹر مصطفٰی بنحمزہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن، اور مرحوم ڈاکٹر محمود حمدی زقزوق کی کتاب "مسلمان ایک چوراہے پر”، اور کتاب "یورپ میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ” جسے متعدد محققین نے تحریر کیا ہے، اور ارون ٹائلر کی کتاب "اسلام اور مغرب اور رواداری: بقائے باہمی کا ادراک”، اور دیگر اشاعتیں شامل ہیں۔
اپنے ثقافتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، کونسل 2 مئی 2025 کو "اسلاموفوبیا کا مقابلہ: مکالمے اور تفہیم کے ذریعے پلوں کی تعمیر” کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کر رہی ہے، جس میں ڈاکٹر مقتدر خان، ڈیلاویئر یونیورسٹی کے سیاسیات کے پروفیسر اور کتاب "اسلام اور اچھی حکمرانی: خیرات پر ایک سیاسی فلسفہ” کے مصنف، اور ڈاکٹرمحمد حسن خلیل، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں مذہبی علوم کے پروفیسر اور اسلامی مطالعات کے پروگرام کے ڈائریکٹر، اور ڈاکٹر مورگن شپلے اسی یونیورسٹی میں روحانیت کے فوگلیو پروفیسر شرکت کریں گے۔ اور سیمینار میں اسلاموفوبیا کے مسئلے کو امریکی عربوں اور مسلمانوں کے لیے ایک اہم چیلنج کے طور پر پیش کیا جائے گا، اور اس رجحان کا مقابلہ کرنے میں کونسل کی کوششوں، مکالمے اور ثقافتی تبادلے کے کردار کے ساتھ ساتھ اس مسئلے سے نمٹنے میں میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی.
دوسرا سیمینار بروز ہفتہ 3 مئی 2025 کو "اسلامی اسلامی مکالمہ: اہل قبلہ کا پکار ” کے عنوان سے منعقد ہوگا، جس میں امام محمد مردینی، ڈیئربورن میں امریکی اسلامی مرکز کے امام، اور امام احمد صبحی مصطفی، کنساس کے امام، اور الازہر آبزرویٹری برائے انسداد انتہا پسندی کے رکن شریک ہوں گے۔ اس سیمینار میں "اہل قبلہ کی پکار” پر بات بحث ہوگی، جو اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد کا ایک منشور ہے، جسے کونسل نے فروری 2025 میں بحرین میں اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کے دوران شائع کیا تھا۔
یہ یاد رہے کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین امریکی بین الاقوامی عربی کتاب میلے میں 1 مئی سے 4 مئی 2025 تک ڈیئربورن، مشی گن میں فورڈ کمیونٹی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس میں واقع ہو گا۔
