ڈاکٹر محمد جمال: مسلم کونسل آف ایلڈرز امت مسلمہ کے اجزاء کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔
ڈاکٹر الیاس محمد بلکا: الازہر اور مسلم کونسل آف ایلڈرز قوم کی صف کو یکجا کرنے اور ان میں اتحاد پیدا کرنے کے لئے معیاری اقدامات کی قیادت کر رہے ہیں۔
30 ویں رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں اپنے ثقافتی پروگرام کے فریم ورک کے اندر ، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے "امت کی سنی اور شیعہ میں تقسیم کے مسائل” کے موضوع پر اپنے دوسرے ثقافتی سمپوزیم کا انعقاد کیا ، جس کی نظامت الازہر کے ورثہ کی تحقیقاتی دفتر کے محقق، ڈاکٹر محمد جمال نے کی اور ڈاکٹر الیاس محمد بُلکا، جو فاس میں سیدی محمد بن عبد الله یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں اور الحکما سینٹر فار پیس ریسرچ میں اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نے شرکت کی۔
سمپوزیم کے آغاز میں ڈاکٹر محمد جمال نے اس بات پر زور دیا کہ فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہرکی سربراہی میں مسلم کونسل اف ایلڈرز امت مسلمہ کے اجزاء کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ 2022ء میں فضیلت مآب امام اکبر نے اسلامی اسلامی مکالمے کی دعوت دی جس کا مقصد "فتنہ اور فرقہ وارانہ تنازعات” کو مسترد کرنا اور امت مسلمہ کے مختلف فرقوں کو متحد کرنا تھا۔
اس سال فروری میں مملکت بحرین میں "ایک امّت، مشترکہ منزل” کے عنوان کے تحت اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا سب سے اہم نتیجہ "اہل قبلہ کی پکار” تھا، جو قوم کے اتحاد کے لئے ایک جامع چارٹر ہے۔
اپنی جانب سے، ڈاکٹر الیاس محمد بلکا، سیدی محمد بن عبد اللہ یونیورسٹی کے پروفیسر اور مرکز حکما برائے تحقیق امن کے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نے مسلم کونسل اف ایلڈرز کی فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہرکی سربراہی میں امّت کے تمام عناصر کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے میدان میں کوششوں کی تعریف کی، یہ کہتے ہوئے کہ مرکز حکما برائے تحقیق امن نے اہل سنت اور شیعوں میں تفریق کے مسئلے پر خاص توجہ دی ہے؛ انہوں نے "قوم کی تفریق کے مسئلے: اصول اور حل” عنوان سے ایک کتاب شائع کرنے کا کام کیا ہے۔
سیدی محمد بن عبد اللہ یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزید کہا کہ الازہر شریف اورمسلم کونسل اف ایلڈرز نے ملت اسلامیہ کے مختلف اجزاء کے درمیان تنازعہ کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے ان کے درمیان شکاف کو کم کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ بنایا ہے؛ جہاں فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز، امت مسلمہ کے اجزاء کے درمیان قربت کے لیے اور ان کے مابین اختلافات کو ختم کرنے میں بڑی کوششوں کی قیادت کررہے ہیں، معیاری اقدامات کے تحت؛ جیسے بحرین میں "اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس” کا انعقاد اور "اہل قبلہ کی پکار ایک امّت اور مشترکہ منزل” کے اجراء کے ذریعے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین رباط بین الاقوامی کتاب میلے میں 250 سے زائد متنوع فکری و ثقافتی اشاعتیں پیش کررہا ہے، جن میں الحکما پبلشنگ کی سال 2025 کی تازہ ترین اشاعتیں بھی شامل ہیں، جو اہم فکری اور ثقافتی موضوعات پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ مزید برآں، مختلف ثقافتی اور فکری سرگرمیوں کا انعقاد کیا رہا، جس میں علما، مفکرین، مصنفین، ثقافتی شخصیات، ماہرین تعلیم اور یونیورسٹی کے پروفیسرز شرکت کریں گے، یہ سرگرمیاں امن کو فروغ دینے اور مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کے استحکام کے پیغام پر مبنی ہے؛ اور کونسل کا پویلین اس نمائش میں مراکش کے دارالحکومت رباط کے سویسی علاقے میں واقع ہے، پویلین نمبر D47 میں واقع ہے۔
