مسلم کونسل آف ایلڈرز فضیلت مآب امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف کی سربراہی میں عرب اور اسلامی قوم، بادشاہوں، شہزادوں، صدور اور عوام کو عید الفطر کے بابرکت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہووے کہ اس نیک موقع کو عرب اور اسلامی قوموں، اور پوری انسانیت پر بھلائی، برکتیں، محبت، بقائے باہمی اور امن کے ساتھ واپس لوٹائے۔
اس موقع پر مسلم کونسل آف ایلڈرز امت کے تمام اجزاء کو اسلامی بھائی چارے کی اقدار پر قائم رہنے اور اتحاد و یکجہتی کے لیے کام کرنے اور تفرقہ اور جھگڑوں سے دور رہنے کی دعوت دیتی ہے، اور بھلائی کے لیے اکٹھے ہوں تاکہ امت قوموں کے درمیان اپنی حیثیت اور قیادت دوبارہ حاصل کر سکے، خاص طور پر آج کے عالمی چیلنجز کے تناظر میں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ عید منانا غریبوں، مسکینوں، محروموں اور پسماندہ افراد کے دلوں میں خوشی اور مسرت پیدا کرنے اور ان کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھانے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان مبارک دنوں میں ان کو وسعت دینے کا ایک موقع ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اپنی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کرتی ہے کہ عرب اور اسلامی دنیا اور پوری انسانیت پر امن اور خوشحالی نازل ہو۔ اور ہ یہ پرمسرت موقع دوبارہ آئے، جبکہ ہماری دنیا تمام بحرانوں، جنگوں اور تنازعات سے آزاد ہو چکی ہو، اور یہ کہ انسانیت زیادہ محفوظ، پرامن اور مستحکم ہو۔
