Muslim Elders

مسلسل دوسرے سال .. مشرق میں انڈونیشیا سے لے کر مغرب میں امریکہ تک مسلم کونسل آف ایلڈرز کی رمضان مشن ٹیمیں مذہبی سفارت کاری کو فروغ دیتی ہیں اور اعتدال، رواداری اور توازن کو پھیلاتی ہیں۔

مسلسل دوسرے سال.. امن کو فروغ دینے اور مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کی کوششوں کے تحت، مسلم کونسل آف ایلڈرز، فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر شریف، کی سربراہی میں، دنیا کے مختلف ممالک میں مذہبی مشنوں کے ایک گروپ کو بھیجنے کا اہتمام کر رہی ہے تاکہ رمضان المبارک کی راتوں کو زندہ کیا جا سکے اور اعتدال، وسطیت اور روشن خیال اسلامی فکر کو پھیلایا جا سکے۔

ان مذہبی مہمات میں 32 سے زائد قارئین اور مبلغین شامل ہیں جو دنیا بھر کے 9 ممالک، جن میں اسپین، اٹلی، جرمنی، قازقستان، روس، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان اور امریکہ بھیجے گئے ہیں۔ تاکہ یہ نمازوں میں امامت، قرآن مجید کی تلاوت کرنے اور بہت سے دینی اسباق، خطبات کے لیے؛ جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ رابطے کے پلوں کو مضبوط بنانا، ان کے مذہبی شعور کو فروغ دینا، ان کے معاشروں میں ان کے مثبت انضمام کو فروغ دینا، انہیں انتہا پسندانہ خیالات کا شکار نہ چھوڑنا اور انہیں متشدد اور دہشت گرد گروہوں کے چنگل میں پھنسنے سے بچانا ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل عزت مآب مشیر محمد عبدالسلام نے کہا کہ گزشتہ سال ان مہمات کی بڑی کامیابی کے بعد، ہم نے اس سال بھیجنے والوں کی تعداد بڑھانے کا ارادہ کیا ہے، مزید یہ کہ مسلم کونسل اف ایلڈرز
کا خواتین کے کردار پر یقین رکھتے ہوئے، پہلی بار کچھ خواتین مبلغین بھیجی گئی ہیں تاکہ مسلم خواتین کے ساتھ رابطہ بڑھایا جا سکے اور انہیں صحیح معلومات اور مذہبی اقدار فراہم کی جا سکیں، جو رواداری، بقائے باہمی اور امن کا پیغام پھیلانے کے قابل نسلوں کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز اپنے مختلف پروگراموں، سرگرمیوں اور اقدامات کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے مذہب اور عقیدے کی اصل سے جوڑنا، ان میں اسلام کی صحیح تفہیم کو فروغ دینا، اور اسلامی مذہبی اقدار اور روایات کی گہری تفہیم فراہم کرتے ہوئے ان کی اسلامی شناخت کو برقرار رکھنا اور ان اقدار کو روزمرہ کی زندگی میں کس طرح لاگو کرنا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اخلاقی طریقوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور ہر قسم کی عدم رواداری، انتہا پسندی، نسل پرستی، امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کی کوشس جاری رکھے ہووے ہے۔