فضیلت ماب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے جناب عمار حکیم، عراقی قومی دانشور تحریک کے صدر سے اسلامی اتحاد کو امّت کے تمام عناصر کے درمیان فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کی۔
فضیلت ماب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر، چئیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز نے کہا کے اتحاد ہی ہماری عرب اور اسلامی امّت ترقی کا واحد راستہ ہے اور اسی لیے ہم نے مملکت بحرین میں اسلامی اسلامی مکالمہ کانفرنس کا انعقاد کیا ہے تاکہ مسلم علما کے وژن کو یکجا کیا جا سکے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اب صورتحال مشکل ہے اور ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے، اور غزہ میں سولہ ماہ سے زیادہ عرصے سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے عربوں اور مسلمانوں کے گلے میں تلخی ہے، اور مسلمانوں کو ایک بات پر جمع کرنے کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ وقت اب تقسیم اور اختلاف کے لئے موزوں نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ : ”میں بہت حیران ہوں کہ ہمیں تقسیم کرنے اور الگ کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ جبکہ دوسرے متحد ہیں حالانکہ کچھ بھی انہیں متحد نہیں کرتا ہے، اور ہمیں اپنے اتحاد پر فخر ہونا چاہئے، ہماری امّت میں مشترکات ہیں جن پر ہم بات کو متحد کرنے اور صفوں کو متحد کرنے کے لئے تعمیر کرسکتے ہیں ، اور میں الله تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری امّت کو امن اور سلامتی سے نوازے۔
فضیلت مآب امام اکبر نے عراقی قومی دانشور تحریک کے سربراہ جناب عمار الحکیم سے ملاقات کے دوران کہا کہ الازہر الشریف اور عراق میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان دوروں میں بہت کچھ اچھا ہے اور یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے جو ہم کانفرنسوں میں کر رہے ہیں، جن میں سے تازہ ترین "اسلامی اسلامی مکالمہ” کانفرنس تھی جس میں امّت کے اتحاد پر زور دیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد مسلمانوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہونا اور اسلامی بھائی چارے کے معنی کو مستحکم کرنا ہے۔
عمار الحکیم نے کہا کہ ہم فلسطینی کاز کے لیے الازہر الشریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے کردار پر فخر کا اظہار کرتے ہیں اور آپ کے بیانات پر مسلسل عمل پیرا ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ الازہر اعتدال اور وسطیت کا مینار ہے اور مسلمانوں کے مسائل کی حمایت میں اس کے کردار کو تسلیم کیا جاتا ہے، اور اسی طرح عراق، اپنی حکومت اور مذہبی حوالہ جات کے ساتھ، ستر سال پہلے اپنے قیام سے لے کر آج تک فلسطینیوں کی حالت زار کے بارے میں ایک ہی موقف رکھتا ہے۔ ہم نقل مکانی کو مسترد کرنے کے مصر کے موقف کو سراہتے ہیں، جو واضح اور بہادرانہ تھا، اور ہم عظیم عرب اور اسلامی یکجہتی کو سراہتے ہیں۔
جناب عمار الحکیم نے شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کوعراق کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ پیش کیا، یہ کہتے ہوئے کہ عراق استحکام اور ترقی کی جانب تیز اور مستحکم رفتار سے بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا: "الله تعالیٰ کا شکر ہے، ہم ہر سطح پر، خاص طور پر سیاسی اور سلامتی کے میدان میں مسلسل بحالی اور استحکام دیکھ رہے ہیں، عراق ایک تعمیر نو کی ورکشاپ میں تبدیل ہو چکا ہے جو پورے زور و شور سے جاری ہے، اور ہم وقت کے ساتھ دوڑ رہے ہیں تاکہ عراق کو اس کا صحیح مقام اور حیثیت حاصل ہو، اور عراقی عوام اپنے تمام اجزا کے ساتھ آپکی قدر کرتی ہے اور اسلامی حیثیت کی وجہ سے آپ کے دورے کی منتظر ہے، عراقی عوام آپ سے محبت کرتی ہے اور آپ کے بہادر موقف کی پیروی کرتے ہیں۔”
