مسلم کونسل آف ایلڈرز فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الأزہر الشریف کی سربراہی میں قابض اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیزی اور سعودی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتی ہے۔
یہ بیانات سعودی خودمختاری کی براہ راست توہین اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ کونسل سعودی عرب کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے اور اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کوششوں کو مسترد کرتی ہے۔ کونسل بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی طرف سے جاری اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔
کونسل فلسطینی عوام کے اپنے آزاد ریاست کے قیام کے حق کی حمایت میں اپنے مضبوط موقف کی تجدید کرتی ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی خلاف ورزی یا انہیں بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔
