Muslim Elders

قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں ایک سیمینار میں پروفیسر احمد عمر ہاشم نے انسانی بھائی چارے کی اقدار کو فروغ دینے اور اسلامی مکالمے کے فروغ میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈاکٹر احمد عمر ہاشم: مطلوبہ بھائی چارے کی بنیاد اتحاد، یک زبانی، اختلافات کو ختم کرنے اور تہذیبوں کے تصادم یا تقسیم اور تنازعات سے دور بھلائی میں تعاون پر مبنی ہے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز پویلین نے قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے میں اپنے پندرہوے ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا، جس کا عنوان تھا: "اسلام اور مطلوبہ بھائی چارہ۔..مقاصد اور ذرائع”۔ اس سیمینار پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم، الازہر شریف کے سینئر سکالرز کی مجلس کے رکن نے شرکت کی۔ اور اس سیمینارکی نظامت ڈاکٹر علی شمس الدین نے کی، جو الازہر کی سینئر سکالرز کی مجلس کے جنرل سیکرٹریٹ کے محقق ہیں۔ 

سيمينار کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم نے اس بات پر زور دیا کہ مطلوبہ بھائی چارہ بنیادی ضرورت ہے جس کی طرف دنیا کے عقلمند وں، مسلمانوں اور دنیا کے تمام علمبرداروں کو اپنے طبقات سے بالاتر ہو کر اور ہر سطح پر لوگوں کو ہدایت کرنی چاہیے تاکہ ان میں امن، سلامتی، استحکام، انصاف اور انسانی حقوق کا فروغ ہو سکے، انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ مطلوبہ بھائی چارہ ایک ایسا بھائی چارہ ہے جس کی بنیاد اتحاد، اور اختلافات کو ختم کرنے پر ہے، اور انسانوں کا دل ایک ہی ہو،ب ھلائی اور فائدے میں تعاون کرنے والی ہوں اور تہذیبوں کا ٹکراؤ یا تقسیم اور تصادم کے خلاف ہوں۔

ڈاکٹر احمد عمر ہاشم نے انسانی بھائی چارے کی دستاویز میں مذکور اعلیٰ انسانی اقدار کو ہر سطح پر پھیلانے اور مطلوبہ بھائی چارے کے راستے پر چلنے سے ساری دنیا چمکتی رہے گی، اور لوگ برابر ہوں گے، اور انسان اور انسان میں کوئی فرق نہیں ہوگا، اگر ایسا کیا جائے تو دنیا بغیر کسی تنازعے کے رہ سکتی ہے۔

سینئر علماء کے رکن  نے  بحرین میں رواں ماہ منعقد ہونے والی "اسلامی- اسلامی مکالمہ” کانفرنس کی تعریف کی جس میں پوری اسلامی دنیا کے حکام شرکت کر رہے ہیں تاکہ ہر مسلمان اس معاملے میں اپنے حق اور فرض کو جان سکے اور اس مکالمے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے کردار اور حق و حکمت کی راہ پر اس کے سفر کی تعریف کی۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز 23 جنوری سے 5 فروری 2025 ء تک 56 ویں قاہرہ بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کرے گی، جہاں پویلین میں کونسل کی ممتاز اشاعتوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوگی، اس کے علاوہ سیمینارز، سرگرمیوں اور تقریبات کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا جو تمام انسانوں کے درمیان نیکی، محبت، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین قاہرہ کے بین الاقوامی کتاب میلے میں، الازہر الشریف کے پویلین کے ساتھ، ہیریٹیج ہال نمبر (4) میں، مصر کے بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر میں واقع ہے۔