Muslim Elders

مسلسل تیسرے سال .. مسلم کونسل آف ایلڈرز نے نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کی

مسلسل تیسرے سال .. مسلم کونسل آف ایلڈرز، نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کر رہی ہے، جو 1 سے 9 فروری 2025 تک نئی دہلی کے بھارت منڈپم کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا؛ جہاں کونسل کی شرکت کا مقصد امن کو فروغ دینا، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور تعاون اور انسانی بقائے باہمی کے پل تعمیر کرنا ہے۔

نمائش کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں 250 سے زائد متنوع دانشورانہ اور ثقافتی مطبوعات پیش کی جائیں گی جن میں سال 2025 ء میں الحکما نشر واشاعت کی تازہ ترین مطبوعات بھی شامل ہیں، جن میں کتاب "مذہب اور عظیم تر ایشیائی ممالک… چین اور ہندوستان میں مذہبی اور نسلی تکثیریت کا انتظام” اور "افریقہ میں امن … استحکام اور ترقی کو فروغ دینے میں مطالعہ اور وژن”، اور "بین الاقوامی امن سازی … مشترکہ سیاق و سباق” اور "بین الاقوامی امن: مشترکہ اقدار اور ادارہ جاتی تصورات” الحکما سینٹر فار پیس ریسرچ کے محققین کے ایک گروپ کی کتاب، اور ڈاکٹر محمد البنعایدی کی کتاب "اسلام اور مغرب.. تنازعات کے اسباب کا تجزیہ اور ثقافتی حالات کی نگرانی” شامل ہے

اور حالیہ اشاعتیں جو کونسل کے پویلین کی طرف سے پیش کی گئی ہیں، علی محمد حسن العماری کی کتاب "قران میں انسان کا ذکر”، علی محمد جبر کی کتاب اور "امام الحرمین اور اشعری مکتب فکر میں ان کے اثرات”، جو الأزہر الشریف کے سینئر علماء میں سے ہیں، اور ابو الوفا المراغی کی کتاب "خاندانی منصوبہ بندی میں میں اسلام کے اصول”، جو الأزہر الشریف کے سینئر علماء میں سے ہیں، اور ڈاکٹر ادریس قسیم کی کتاب "مسلم دنیا میں تنازعات کا انتظام: جڑیں ، تبدیلیاں اور مستقبل کے امکانات” – جو خارجہ پالیسی کے امور کے محقق اور عوامی قانون کے ڈاکٹر ہیں، اور اسلامی مفکر ڈاکٹر الیاس بیلکا کی کتاب "”سنی اور شیعہ میں امت کی تقسیم کے مسائل… اصول اور حل” شامل ہیں۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز کے پویلین میں فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل اف ایلڈرز کی 20 سے زائد تصانیف شامل ہیں، جن کا مقصد اسلام کی رواداری اور اس کے فکری و فلسفیانہ ورثے کی دولت کو متعارف کرانا ہے، جن میں "قول طیب”، "میری پرانی ڈائری سے”، "مشرق و مغرب کے درماین مکالمے پر ایک رائے”، "قدیم منطق کے مطالعے کا ایک تعارف”، "علل اور مقاصد پر بات”، "صوفیانہ اصطلاحات میں”، "ورثہ اور تجدید”، "امن کی بات”، "امام اشعری کے افکار پر نظر”، "آداب و اقدار”، "معاصر فقہ کی طرف”، "ام المومینن سیدہ عائشہ رضی الله عنہا” اور دیگر تصانیف شامل ہیں۔

اسی سیاق و سباق میں میں، کونسل کا پویلین متعدد اہم مطبوعات پیش کر رہا ہے جن میں کتاب "قرآن کریم میں محبت” شہزادہ غازی الہاشمی، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے رکن، ، اور "امام اور پوپ اور مشکل راستہ.. انسانی بھائی چارے کے دستاویز کی پیدائش پر گواہی” جج محمد عبدالسلام، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کتاب، ، اور کتاب "فکر اور زبان سے افہام و تفہیم کے اصول ” ڈاکٹر مصطفی بنحمزہ، مسلم کونسل اف ایلڈرز کے رکن کی کتاب، اور "مسلمان ایک چوراہے پر” مرحوم ڈاکٹر محمود حمدی زقزوق کی کتاب، اور "مراکش اور اندلس میں شناسائی کی حدود” ڈاکٹر جعفر ابن الحاج السلمی کی کتاب شامل ہیں۔

ترجمے کی اہمیت کو تہذیبوں کے درمیان ایک پل کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، کونسل ہندی، اردو اور ملاوی زبانوں میں 21 کتابیں بھی پیش کر رہی ہے، جن میں سال 2025 کے چھ نئے ایڈیشن شامل ہیں، جن میں نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے کے 2025 ایڈیشن کے لیے ہندی اور اردو میں ‘خواتین کے حقوق کا تحفظ ‘، ‘آزادی اور شہریت: تنوع اور انضمام’، اور ہندی اور اردو میں ‘قول طیب’ شامل ہیں۔

کونسل کا پویلین بہت سی ترجمہ شدہ مطبوعات بھی پیش کر رہا ہے، جن میں شامل ہیں:
"تبدیلی کی آواز” اور "مشترکہ عالمگیر اقدار اور بین الاقوامی امن سازی” محققین کے ایک گروپ کی طرف سے تحریر کردہ اور کتاب "یورپ میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ” محققین کے ایک گروپ کی کتاب، اور پروفیسر ڈاکٹر مقتدر خان کی کتاب "اسلام اور گڈ گورننس”، اور ارون ٹائلر کی کتاب "اسلام، مغرب اور رواداری: بقائے باہمی کا احساس” اور اس کے علاوہ دیگرکتابیں بھی شامل ہیں۔

اس ثقافتی تقریب میں اپنی شرکت کے دوران، مسلم کونسل اف ایلڈرز کا پویلین ایک سیمینارز کا سلسلہ منعقد کر رہا ہے جس کا مقصد سماجی ہم آہنگی، ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینا اور معاصر چیلنجوں سے نمٹنے میں مذاہب کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ جبکہ 2 فروری کو ایک سیمینار بعنوان "سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے امن کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا” منعقد کیا جائے گا، اور 4 فروری کو انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے موقع پر کونسل کے پویلین میں ایک سیمینار بعنوان: "انسانی بھائی چارے کی دستاویز – رواداری اور بقائے باہمی کی بنیاد” منعقد کیا جائے گا، جبکہ تیسرا سیمینار "ایمان اور ماحول: پائیدار مستقبل کے لئے مشترکہ ذمہ داریاں” 7 فروری 2025 کو ہوگا۔

نئی دہلی بین الاقوامی کتاب میلے 2025 میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شرکت فکری اور ثقافتی تبادلے، مکالمے کو فروغ دینے اور رواداری، امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے کے لئے اس کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ اپنی متنوع اشاعتوں، ترجمہ شدہ کاموں اور بھرپور مباحثوں کے ذریعے کونسل ثقافتوں کے درمیان پل تعمیر کرتی رہتی ہے اور عالمی سطح پر مشترکہ انسانی اقدار کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
کونسل کا پویلین (I-04) ہال 4، بھارت منڈپم کنونشن سینٹر، پرگتی میڈان، نئی دہلی میں واقع ہے۔