فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹراحمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز،نے ڈاکٹر ہبہ ہیگراس، اقوام متحدہ میں معذور افراد کے حقوق کی خصوصی نمائندہ، اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی؛ اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فضیلت مآب امام اکبر نے ڈاکٹر ہبہ اور اس کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا، فضیلت مآب نے اس بات کی تاکید کی کہ اسلام نے معذور افراد کے ساتھ تعامل کے لیے عمومی اخلاقیات اور طریقہ کار مقرر کیا ہے جو یکجہتی کی روش کو اپناتے ہوئے انسانوں کے درمیان تعلقات کی حدود کو اس طرح سے متعین کرتا ہے جو باہمی احترام اور دوسروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ اور یہ اس صحیح دین کی انسانی جہت کی تصدیق کرتا ہے۔
آپ نے الازہر کی جانب سے پرائمری اسکول کے طلباء کو معذور افراد کے حقوق کے بارے میں شعور بیدار کرنے، اس سلسلے میں صحیح اسلامی نقطہ نظر متعارف کرانے اور اسلامی قانون کے مقصد سے منحرف ہونے والی غلط آراء کی تردید کے لیے نصاب فراہم کرنے کی تصدیق کی۔ جس میں ایک زمانے کے عام معاشرتی رسوم و رواج کو اسلام کی رواداری کی تعلیمات کے ساتھ ملایا گیا تھا جو معذور افراد کے ساتھ اچھے سلوک اور انہیں ان کے مکمل حقوق سے لطف اندوز کرنے کے قابل بناتی ہے۔
اپنی طرف سے، معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے نے جامعہ الازہر کے فضیلت مآب امام اکبر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے علمائے کرام کے عظیم کردار اور ان کی صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیا۔ جو لوگوں کی رائے پر اثرانداز ہوں اور ان کے طرز عمل کو مثبت طور پر تبدیل کریں، مختلف مسائل کے بارے میں ان کا شعور اجاگر کریں، اور مذہبی تعلیمات سے اسباق اخذ کریں۔
ڈاکٹر ہبہ نے ہماری اسلامی تاریخ میں معذور افراد کی عظیم اور متاثر کن شخصیات پر روشنی ڈالنے کی اہمیت کی نشاندہی کی، اور ان کی کامیابیوں اور ان کی کوششوں کا تعارف کرایا جنہوں نے ان کے معاشروں کی نشاۃ ثانیہ میں اہم کردار ادا کیا، تاکہ اس تصویر کو بہتر بنایا جا سکے۔ معذور افراد، ان کے خاندانوں کو امید دلائیں اور ان کی پرورش میں سرمایہ کاری کرنے اور انہیں ان کے حقوق کے قابل بنانے کی ترغیب دیں۔
