چینی شاولن ٹیمپل کے سربراہ نے "بین المذاہب پویلین” کو ماحولیاتی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کے مکالمے اور مشغولیت کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر سراہا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز اور چینی شاولن ٹیمپل نے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل،عزت ماب مشیر محمد عبدالسلام نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ پارٹیوں کی COP29 کانفرنس کی سرگرمیوں میں شرکت کے موقع پر شاولن ٹیمپل کے سربراہ شی یونگ ژین سے ملاقات کی۔ جہاں دونوں فریقین نے عالمی چیلنجوں، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے مذہبی رہنماؤں اور شخصیات کے درمیان متحد کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے عالمی سطح پر حقیقی اور بااثر تبدیلی لانے اور سیارہ زمین -انسانیت کا مشترکہ گھر- کی حفاظت کے لیے لاکھوں لوگوں کو زیادہ پائیدار اور ذمہ دارانہ طرز عمل کی طرف ہدایت دینے میں مذاہب کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ COP29 میں بین المذاہب پویلین فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے عزم کا اظہار کرتا ہے، جس کا مقصد ماحول اور اس کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مذاہب کی آواز کو متحد کرنا ہے۔
اپنی طرف سے، چینی شاولن ٹیمپل کے سربراہ نے اس تاریخی انسانی برادری کی دستاویز کی تعریف کی جس پر جس پر فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیرمیں مسلم کونسل آف ایلڈرز اور تقدس مآب پوپ فرانسس، کیتھولک چرچ کے پوپ، نے ابوظہبی میں 2019 میں؛ دستخط کے تھے- انہوں نے بین المذاہب پویلین اقدام کی بھی تعریف کی، جو پہلی بار دبئی میں COP28 میں شروع کیا گیا تھا، اور یہ عالمی پلیٹ فارم مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کی نمائندگی کرتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں میں مذہبی رہنماؤں کو شامل کرنے کے لیے ایک عملی دعوت کے طور پر، انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب پویلین امن اور اتحاد کے پیغام کی عکاسی کرتا ہے جو ہمارے سیارے کی حفاظت کے لیے تمام مذاہب کو اکٹھا کرتا ہے۔
COP29 میں بین المذاہب پویلین، جو 12 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا، 11 مذاہب کی نمائندگی کرنے والی 97 تنظیموں کی شرکت کے ساتھ 40 سے زیادہ مباحثے کی میزبانی کرے گا۔ COP28 کے دوران پہلے ایڈیشن میں حاصل کی گئی کامیابی کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، جو زمین کی حفاظت کے لیے بین المذاہب تعاون کو فروغ دے کر، پائیدار موافقت کے لیے بہترین طریقوں کی تلاش، پائیدار طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے غیر اقتصادی اثرات اور موسمیاتی انصاف کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کرے گا۔
