Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کر رہی ہے۔

شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ میں مسلم کونسل اف ایلڈرز کے پویلین میں 220 سے زیادہ اشاعتیں اور مختلف ثقافتی تقریبات اور سرگرمیاں

مسلم کونسل آف ایلڈرز تیسری بار شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے کے 48ویں ایڈیشن میں ایک خصوصی پویلین کے ساتھ شرکت کر رہی ہے، جس کی سرگرمیاں آج بروز بدھ 6 نومبر سے "ہم اس طرح آغاز کرتے ہیں” کے تھیم کے تحت شروع ہو رہی ہیں جو ایکسپو سینٹر شارجہ میں 17 نومبر تک جاری رہیں گے۔ بین الاقوامی کتاب میلوں میں کونسل کی شرکت اس کے پیغام پر مبنی ہے جس کا مقصد امن کو فروغ دینا، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو مستحکم کرنا اور مختلف نسلوں اور عقائد کے انسانوں کے درمیان تعاون کے پل بنانا ہے۔

شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں کونسل کا پویلین 220 سے زیادہ اشاعتیں پیش کررہا ہے، بشمول علمی اور فکری اشاعتوں، کتابوں اور کاموں کا ایک مجموعہ جن میں سرفہرست، فضیلت ماب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی 20 کتابیں شامل ہیں جواسلام کی رواداری اور اس کے فکری اور فلسفیانہ ورثے کو اجاگر کرتی ہیں۔
جن میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل ہیں:

  • "مقوِّمات الإسلام” "اسلام کے عناصر”
    -"مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے پر ایک رائے”
  • "ایمان کی طرف لوٹنا”
  • "نوجوانوں کے لیے ایک لفظ”
  • "في المنهج الأزهري” "الازہر کا نصاب "
  • "في المصطلح الكلامي والصوفي” ” کلامی اور صوفیانہ اصطلاح "
  • "نظرات في فكر الإمام الأشعري” "امام اشعری کی فکر پر نظر”
  • "میری پرانی ڈائری سے”
  • "عصری فقہ کی طرف”
  • "الله تعالیٰ کا راستہ”
  • "امن پر بات”
  • "التراث والتجديد .. مناقشات وردود” "وراثت اور تجدید.. بات چیت اور جوابات”
  • "أهل السنة والجماعة” "أهل السنہ والجماعة”
  • "حديث في العلل والمقاصد” "اسباب و مقاصد پر بات چيت”
  • "القول الطيب” "اچھی بات”
  • "إن الدين يسر” "دین آسان ہے”
  • "آداب وقيم” "اخلاقیات اور اقدار”اور دیگر کتب۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین میں شائع کردہ کتابوں کا ایک ایسا مجموعہ شامل ہے جو سب سے اہم فکری مسائل کو حل کرنے، غلط فہمیوں کو درست کرنے، روشن خیالی کو فروغ دینے کے لیے ممکنہ حل پیش کرتی ہیں۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ میں نمایاں ترین اشاعتیں :

  • مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن شہزادہ غازی الہاشمی کی کتاب "الحب في القرآن الكريم” "قرآن کریم میں محبت”
  • جج محمد عبدالسلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل کی کتاب "الإمام والبابا والطريق الصعب .. شهادة على ميلاد وثيقة الأخوة الإنسانية” "امام، پوپ اور مشکل راستہ… انسانی برادری کی دستاویز کی پیدائش کی گواہی”
  • ڈاکٹر مصطفی بنحمزہ، رکن مسلم کونسل آف ایلڈرز، کی کتاب "فکر اور زبان سے افہام و تفہیم کے اصول”
  • عبدالغنی الراجحی کی کتاب "قرآن کریم کی کہانیوں میں ملتے جلتے نظاموں کا مطالعہ: موازنہ اور تجزیہ” سال 2024 کے دوران الحکما پبلشنگ ہاؤس کی 24شائع کردہ کتابوں کے علاوہ، جن میں سے: ایک کتاب”مغرب اور اسلام کی ازسرنو دریافت” تحریر: التجاني بو العوالي، "امن کا خیال یورپی نشاۃ ثانیہ کا آغاز تھا۔” تحریر: ڈاکٹر بن ناصر البُعزاتي، "مراکش اور اندلس میں واقفیت کی حدود” تحریر: ڈاکٹر جعفر ابن الحاج السلمی۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین متنوع ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کر رہا ہے جس میں ثقافتی سیمینارز اور لیکچرز کا ایک گروپ شامل ہے جس میں متعدد موجودہ مسائل اور موضوعات پر بحث کی جائے کی، بشمول موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اور آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل اور ایک پائیدار تعمیر کے لیے ہر ایک پر عائد مشترکہ ذمہ داری۔ اور رواداری، بقائے باہمی، قبولیت اور دوسروں کے احترام کے کلچر کو پھیلانے اور مضبوط کرنے کے لیے اسلامی ورثے سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے، انسانیت کی خدمت میں ڈیجیٹل میڈیا کا کردار،
اور امن سازی کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مستفید ہونے کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی حکمت عملی۔

کونسل کے قیام کی دسویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر، شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین متعدد تقریبات، پروگرام، اور فکری اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے، جو اس کے زائرین کی خواہشات اور ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔
اس میں کتابوں کی فروخت کے لیے ایک خاص علاقہ، اور بچوں کے لیے ایک خاص گوشہ شامل ہے، جو خاص طور پر ان کے لیے ڈیزائن کردہ متعدد تفریحی اور تعلیمی سرگرمیاں پیش کرتا ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ زائرین آتے ہیں۔ اس سال، یہ 112 عرب اور غیر ملکی ممالک کے 2,500 سے زیادہ پبلشرز اور نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا۔ اور 1,357 متنوع تقریبات کا اہتمام کررہا ہے، جس میں 63 ممالک سے 250 سے زیادہ مہمان شرکت کریں گے۔ مسلم کونسل آف ایلڈرز کا پویلین، عربی(سیکشن) ہال نمبر 6، سویٹ نمبر M8 (ام 8) میں واقع ہے۔