Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے امریکہ میں قانون اور مذہب پر 31ویں بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کی

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے 31ویں بین الاقوامی سمپوزیم برائے قانون اور مذہب میں شرکت کی، جس کا اہتمام بین الاقوامی مرکز برائے مطالعہ برائے قانون اور مذہب، برگھم ینگ یونیورسٹی، امریکہ میں کیا گیا تھا، جس کا عنوان تھا: "مذہبی آزادی امن سازی کے لیے ایک آلہ کے طور پر”۔ سمپوزیم میں مختلف حکومتوں، اداروں اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ قانون اور مذہب کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے متعدد ماہرین تعلیم، مفکرین اور اسکالرز نے بھی شرکت کی۔ اس نے قانون اور مذہب کے شعبوں میں مذہبی آزادی اور علمی نقطہ نظر سے متعلق تصورات پر اور تعلیم اور مذہبی آزادی کے شعبوں میں انسانی حقوق کو بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ، اور مذہبی آزادی کو بڑھانے اور امن کی بنیادوں کو گہرا کرنے کے لیے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔

سمپوزیم میں مسلم کونسل آف ایلڈرزکے سیکرٹری جنرل کے ٹیکنیکل آفس کے رکن جناب محمد الامین نے: "مشرق وسطیٰ میں مذہبی امور” کے عنوان سے ایک سیشن کے دوران، فضیلت ماب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، کی سربراہی میں کونسل کی طرف سے امن، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی ثقافت کو قائم کرنے، مختلف ثقافتوں اور لوگوں کے درمیان رابطے، مکالمے اور افہام و تفہیم کے پُل تعمیر کرنے اور انسانی خاندان کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے انتہائی اہم مسائل کا مقابلہ کرنے میں مذہبی رہنماؤں اور علامتوں کے کردار کو بڑھانے کے مقصد سے کی گئی کوششوں کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز نے گزشتہ دس سالوں میں بہت سے اہم اقدامات اور منصوبے شروع کیے ہیں۔ جس میں مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے کے 7 دور کا انعقاد بھی شامل ہے، جس کا اختتام دنیا کی دو اہم ترین مذہبی شخصیات، فضیلت ماب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، اور تقدس مآب پوپ فرانسس کیتھولک چرچ کے پوپ ، کے درمیان انسانی بھائی چارے کی دستاویز پر دستخط ہووے، جو جدید انسانی تاریخ کی سب سے اہم دستاویز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کونسل نے 15 سے زیادہ بین الاقوامی امن قافلے بھی شروع کیے جنہوں نے دنیا کا سفر کیا اور غلط فہمیوں کو دور کرنے اور روشن خیال اعتدال پسند فکر پھیلانے کے لیے کام کیا۔ انہوں نے امن ساز نوجوان اور ااور انسانی برادری کے لیے طلبہ کا مکالمہ پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے امن سازی کے میدان میں نوجوانوں کے کردار کو بڑھانے کی بھی کوشش کی۔

انہوں نے فریقین کی کانفرنسوں کی تاریخ میں پہلی بار COP28 کانفرنس کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کے ذریعے شروع کیے گئے بین المذاہب پویلین اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اس اہم اقدام کو معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے زبردست پذیرائی اور دلچسپی حاصل ہوئی ہے، جن میں مذاہب کے رہنما اور شخصیات، ماحولیات کے شعبے کے ماہرین اور ماہرین تعلیم، اور نوجوانوں، خواتین اور مقامی لوگوں کے نمائندے شامل ہیں۔
آئندہ نومبر میں، آذربائیجان کا دارالحکومت، باکو، فریقین کی COP29 کانفرنس میں بین المذاہب پویلین کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد COP28 کے اقدامات کی پائیداری کو برقرار رکھنا، اجتماعی روحانی عمل کی طاقت کو بڑھانا، اور اخلاقی آوازوں کو متحرک کرنا ہے۔ اور موسمیاتی بحران کا موثر حل تلاش کرنا ہے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مرکز برائے مطالعہ برائے قانون اور مذہب ، بین الاقوامی مذہبی آزادی کے میدان میں ایک عالمی تعلیمی رہنما ہیں، اور 1994 سے قانون اور مذہب پر بین الاقوامی سمپوزیم کا اہتمام کر رہے ہیں۔ جس کا مقصد ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو دنیا کے مختلف حصوں سے حکومتی رہنماؤں، مذہبی رہنماؤں اورشخصیات، ماہرین تعلیم اور قانون کے شعبے کے ماہرین کو اکٹھا کرے۔ اور قانون اور مذہب کے باہمی تعلق سے متعلق علم اور تجربے کو وسعت دینے، گہرا کرنے اور پھیلانے سے متعلق بہت سے مسائل اور موضوعات پر گفتگو کرے۔