Muslim Elders

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو،  میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

muslim elders pakistan

مسلم کونسل آف ایلڈرز نے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کی صدارت میں صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کو سختی سے مسترد کرتی ہے، جو اسلام کی تعلیمات، تمام الہامی مذاہب، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہیں۔ کونسل اس گھناؤنے دہشت گردی کے خاتمے اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیتی ہے۔

کونسل صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔