جامعہ الازہر کے صدر ڈاکٹر سلامہ جمعة داؤد نے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہرالشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو کونسل کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی
الازہر یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلامہ داؤد نے ایک دہائی کے دوران مسلم کونسل آف ایلڈرز کی بہت سی کوششوں کی تعریف کی۔ جن میں سب سے پہلے :دستاویز براے انسانی بھائی چارہ، جس پر 4 فروری 2019 عیسوی کوامام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہرالشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرزاور تقدس مآب پوپ فرانسس نے دستخط کیے تھے۔ معاشروں کی تعمیر میں ایک بنیادی ستون کے طور پر، انسانی بھائی چارے اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں تعاون کے اصولوں کو مستحکم کرنے کی طرف ایک مضبوط آغاز کرنا۔ اور مختلف شعبوں میں بہت سی قیمتی علمی اشاعتوں کے علاوہ۔
الازہر یونیورسٹی کے صدر نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ نے ہر سال 4 فروری کو انسانی بھائی چارے کا عالمی دن قرار دینے کی توثیق کی جسے پوری دنیا مناتی ہے۔ اسے 2014ء میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے قیام کے بعد سے ملکی مسائل کے دفاع، مشرق و مغرب کے درمیان مکالمے کے طریقوں کو فروغ دینے اور تمام انسانوں کے درمیان رنگ، جنس، یا عقیدے سے بالاتر ہو کے امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو ابھارنے کے لیے عالمی سطح پر ایک گواہ سمجھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی بنا پر: "اے لوگو، ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تم کو قوموں اور قبیلوں میں بنایا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو، بے شک تم میں سب سے زیادہ عزت والا اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تقویٰ والا ہے اللہ سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے۔
الازہر یونیورسٹی کے صدر نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کو اگلے مرحلے میں مزید کامیابی کی خواہش کی۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کو شمال، جنوب مشرقی اور مغرب میں جن تنازعات اور چیلنجز کا سامنا ہے، اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پوری دنیا کو انسانی برادری سے متعلق دستاویز کے اصولوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ ہم ہر قسم کے تشدد اور انتہا پسندی کی شکلوں کو مسترد کرتے ہیں، جس کا پھیلاؤ حالیہ برسوں میں پوری دنیا تیزی سےبڑھ رہا ہے۔
