مسلم کونسل اف ایلڈرز مقبوضہ فلسطینی علاقے اغوار کے علاقے سے 8000 دونم کی اراضی ضبط کرنے کے اسرائیلی غاصبانہ اعلان کی شدید مذمت کرتی ہے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں موجودہ تاریخی اور قانونی صورت حال کو تبدیل کرنے کے تمام اقدامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتی ہے۔ اور ان تمام طرز عمل کو جو بین الاقوامی قانونی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جس سے خطے میں مزید کشیدگی اور تناؤ کا خطرہ ہے، اور امن و استحکام کے حصول کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کو روکنے کے لیے کام کرے، اور مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور جامع حل تلاش کرے اور فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے قیام جس کا دار الحکومت القدس الشریف ہو کے حق کی حمایت کرے۔
