Muslim Elders

اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر… مسلم کونسل آف ایلڈرز اسلامو فوبیا اور نفرت کے رجحان کو کم کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اسلام اختلافات اور تنوع سے قطع نظر تمام انسانوں کے درمیان رحمت، امن، رواداری اور باہمی احترام کا مذہب ہے اس طرف متنبہ کرتے ہوئے کہ اسلام کی رواداری کی تعلیمات اور اس کے اعتدال پسند پیغام جو دنیا کے لیے امن اور رحمت ہے کے بارے میں جھوٹے الزامات لگا کر جان بوجھ کر اس کو مسخ کرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن ، جو ہر سال 15 مارچ کو آتا ہے،کے موقع پر مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ایک بیان میں تمام بین الاقوامی اداروں اور عالمی میڈیا سے اس خطرناک رجحان کو کم کرنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔ جو سماجی امن اور عالمی استحکام کے لیے سنگین خطرے کی نمائندگی کرتا ہے۔اور اسلام کے حقیقی امیج کو اجاگر کرنے کے لیے جس کی رواداری کی تعلیمات نے ایسی اخلاقی اقدار عطا کی ہیں جو دنیا میں بقائے باہمی، رواداری اور انسانی بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں۔

بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ انسانی بھائی چارے سے متعلق دستاویز، جس پر امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف اور کیتھولک چرچ کے پوپ مقدس پوپ فرانسس نے 2019 میں ابوظہبی میں دستخط کیے تھے اس نے عقیدہ، فکر، اظہار اور عمل کی انسانی آزادی کی تصدیق کی۔اور یہ کہ تکثیریت اور مذہب، رنگ، جنس، نسل اور زبان میں فرق خدا کی مرضی کی حکمت ہے، جس پر اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کیا، اور اسے ایک اصول بنایا جس سے عقیدہ کی آزادی کے حقوق نکلتے ہیں۔لوگوں کو کسی مخصوص مذہب یا ثقافت کے حوالے سے زبردستی کرنا، یا ایسا تہذیبی انداز مسلط کرنا جو دوسروں کو قبول نہ ہو اس کو جرم قرار دیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ بات چیت، افہام و تفہیم اور رواداری، دوسروں کو قبول کرنے، اور لوگوں کے درمیان بقائے باہمی کے کلچر کو پھیلانا بہت سے سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد کرے گا جو انسانیت کے ایک بڑے حصے کو متاثر کر رہے ہیں۔

بیان کے اختتام پر مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان رابطے اور افہام و تفہیم کے پُل تعمیر کرنے، نفرت انگیز تقاریر اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے اور ایک روادار عالمی معاشرے کی تعمیر کی جانب ایک ضروری قدم کے طور پر امن اور رواداری کے کلچر کو پھیلانے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ مذہبی تنوع ایک موقع ہے اور پوری دنیا میں امن، سلامتی اور تحفظ کے حصول اور انسانیت اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں ہے۔