مسلم کونسل اف ایلڈرز امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔جس نے جوہانسبرگ میں قبطی آرتھوڈوکس چرچ سے منسلک سینٹ مارک دی اپوسل اور سینٹ بشپ سیموئل چرچ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چرچ میں تین راہبوں کی ہلاکت ہوئی۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز ایسی دہشت گردانہ کارروائیوں کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے جو مذاہب کی تعلیمات اور الہامی قوانین سے متصادم ہیں۔ جو عبادت گاہوں میں محفوظ شخص پر حملہ کو جرم قرار دیتی ہیں۔ اور دوسروں کا احترام کرنے اور انہیں قبول کرنے کی دعوت دیتی ہیں اور ان پر حملہ یا ان کی توہین نہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
مسلم کونسل اف ایلڈرز تقدس مآب پوپ توادروس دوم، پوپ آف اسکندریہ اور قبطی آرتھوڈوکس چرچ کے سرپرست اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اور مجرموں کا سراغ لگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے.
