Muslim Elders

مسلم کونسل اف ایلڈرز برکینا فاسو میں ایک مسجد اور چرچ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے… اور اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ایک گھناؤنا جرم ہے۔

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سربراہی میں مسلم کونسل اف ایلڈرز، نے برکینا فاسو میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ جن میں سے ایک میں ملک کے مشرق میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر مرد تھے جو نماز کے لیے جمع تھے۔
جب کہ دوسرے حملے نے ایک بڑے پیمانے پر شمال میں ایک کیتھولک چرچ کو نشانہ بنایا ، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

مسلم کونسل اف ایلڈرز عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے اپنے دوٹوک رد کا اعادہ کرتی ہے، یہ ایک گھناؤنا جرم ہے جو مذاہب کی تعلیمات، تمام الہامی قوانین، اور بین الاقوامی چارٹر، قوانین اور رسوم و رواج سے متصادم ہے جو دوسروں کے عقائد اور مقدسات کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں اور عبادت گاہوں پر حملوں کو جرم قرار دیتے ہے، اور معصوم شہریوں کے خون کو بہانے سے روکتے ہیں۔

مسلم کونسل آف ایلڈرز برکینا فاسو کی حکومت اور عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہ وہ انہیں صبر اور تسلی عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔