مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل، جناب مشیر محمد عبدالسلام نے زیادہ منصفانہ، پرامن اور محفوظ دنیا کی خاطر انسانی بھائی چارے کی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسانی بھائی چارہ کی دستاویز جس پر امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف، چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز اور کیتھولک چرچ کے پوپ تقدس مآب پوپ فرانسس نے 2019 میں ابوظہبی میں دستخط کئے اس دستاویز نے امن کد تقویت دینے اور مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ کے شعبوں میں ایک عالمی تحریک پیدا کی ہے.
مسلم کونسل اف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل نے انسانی بھائی چارے کے عالمی دن اور انسانی بھائی چارے کے دستاویز پر دستخط کی 5 ویں سالگرہ کے موقع پر ازبکستان کی اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام عالمی سمپوزیم "انسانی بھائی چارہ اور بین المذاہب مکالمہ بین الاقوامی یکجہتی کے عوامل کے طور پر ” کے دوران اپنی ورچوئل تقریر میں کہا۔ ، کہ آج ہماری دنیا کو انسانی بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے، خاص طور پر انسانیت کو درپیش جنگوں، تنازعات اور چیلنجوں کی روشنی میں، ہم پر لازم ہے کہ ہم سب لوگوں کے درمیان امن، انصاف اور محبت کی اقدار کو قائم کرنے کے لیے کام کریں۔
مشیر عبدالسلام نے مزید کہا کہ امن کی تعمیر میں مقامی کمیونٹیز کی شمولیت اور اس کی سماجی قبولیت انسانی بھائی چارے کی اقدار کے حصول اور عالمی یکجہتی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک ضروری قدم ہے۔انہوں نے انسانی بھائی چارے کے عالمی دن اور انسانی بھائی چارے کی دستاویز پر دستخط کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اس عالمی سمپوزیم کے انعقاد پر اسلامک اکیڈمی آف ازبکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ،جمہوریہ ازبکستان کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کرتے ہوئے، جو تنوع، بقائے باہمی کی سرزمین، اور قدیم اسلامی تہذیب کا حامل ملک کے جس نے پوری تاریخ میں انسانیت کو اپنے اہم ترین ذہنوں کی ایک بڑی تعداد سے نوازا ہے۔
